Bharat Express DD Free Dish

قومی

نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے مطابق کھٹے ذائقے والا کچا آم گرمی کے موسم میں جسم کو کئی مسائل سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ عام طور پر لوگ اسے چٹنی، اچار یا آم پنا کی شکل میں استعمال کرتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے جسم کو کئی اہم غذائی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسلسل کئی پوسٹ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور حکومت پر سخت حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ امتحان میں پیپر لیک جیسے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کا تعلیمی نظام بدعنوانی اور سیاسی سرپرستی کی گرفت میں ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار 10 مئی 2026 کو حیدرآباد میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”حب الوطنی صرف سرحد پر لڑنے کا نام نہیں، بلکہ مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سہارا دینا بھی قوم پرستی کا اہم حصہ ہے“۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے مفاد میں ایندھن کی بچت کریں اور سونے کی خریداری محدود کریں تاکہ بھارت پر بڑھتے درآمدی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

پدم ایوارڈ یافتہ صنعت کار ششی سونی نے کہا کہ دنیا بھر میں بدلتے حالات، جنگوں، معاشی غیر یقینی اور قدرتی آفات کے تناظر میں بھارت کو مضبوط اور خود کفیل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے عوام سے جو اپیل کی ہے، اس کا مقصد لوگوں میں گھبراہٹ پیدا کرنا نہیں بلکہ اجتماعی شعور بیدار کرنا ہے تاکہ اگر مستقبل میں کوئی بڑا بحران پیدا ہو تو ملک اس کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ صرف آن لائن نظام یا وقتی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ حکومت کو مضبوط معاشی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر جاری تنازعات کا براہ راست اثر بھارت کی معیشت، تجارت اور عوامی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی بند نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

ہمنت بسوا سرما اب آسام کے پہلے ایسے غیر کانگریسی لیڈر بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل دو مرتبہ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ ریاستی گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ کئی وزراء نے بھی کابینہ کے رکن کے طور پر حلف لیا، جن میں رامیشور تیلی، اتل بورا، چرن بورو اور اجنتا نیوگ شامل ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کو عوامی اور مفت پلیٹ فارمز، خصوصاً دوردرشن اور ڈی ڈی اسپورٹس پر نشر کیا جائے تاکہ ملک کے تمام شائقین اس سے استفادہ کر سکیں۔ درخواست گزار کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک کے کروڑوں فٹبال شائقین دنیا کے سب سے بڑے کھیل مقابلوں میں سے ایک دیکھنے سے محروم ہو سکتے ہیں۔

این ٹی اے میں بنیادی انتظامی ڈھانچے سے لے کر اسٹاف، عمارت، پرچہ پرنٹنگ اور دیگر کئی خدمات تک سب کچھ آؤٹ سورس کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ دہلی کے اوکھلا انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع این ٹی اے کا ہیڈ آفس بھی کرائے کی عمارت میں چل رہا ہے۔ اس صورتحال نے سوال کھڑا کر دیا ہے کہ اتنے حساس اور قومی سطح کے امتحانات کرانے والی ایجنسی کے پاس اپنا مستقل انتظامی اور سکیورٹی ڈھانچہ کیوں موجود نہیں ہے۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق 3 مئی کو منعقد ہونے والے نیٹ یو جی 2026 امتحان میں تقریباً 22.79 لاکھ طلبہ شریک ہوئے تھے۔ یہ امتحان بھارت کے 551 شہروں اور بیرون ملک 14 شہروں میں قائم 5400 سے زائد مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔

اس معاملے میں دو اہم ملزمان کے نام سامنے آئے ہیں۔ منیش یادو کو اس پورے نیٹ ورک کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے، جبکہ راکیش منڈاوریا پر پیپر تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ راجستھان ایس او جی نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ منیش یادو کو جے پور سے پکڑا کیا گیا، تاہم اب تک باضابطہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔