Prateek and Aparna’s story: پرتیک یادو اور اپرنا یادو کی محبت، شادی اور رشتوں کی اتار چڑھاؤ بھری کہانی
دس سالہ دوستی کے بعد 2011 میں کی شادی۔ 25 برس تک ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ رہے، بعد میں طلاق کی افواہیں بھی گردش میں رہیں جسے بعد میں پرتیک یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے مسترد کر دیا تھا۔
Tamil Nadu: وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کی قیادت والی ٹی وی حکومت 144 ووٹوں کے ساتھ اسمبلی فلور ٹیسٹ میں کامیاب، ڈی ایم کے کا واک آؤٹ
تملگا ویٹری کزگم کو کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، وی سی کے اور انڈین یونین مسلم لیگ کی حمایت حاصل ہوئی۔ اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد حکومت کی مجموعی طاقت 120 ارکان تک پہنچ گئی، تاہم 144 ووٹ ملنے سے یہ اشارہ ملا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے کچھ باغی اراکین نے بھی پارٹی وہپ کے خلاف جا کر حکومت کی حمایت کی۔
Amit Shah Reduces Convoy Size: وزیراعظم مودی کی اپیل کے بعد وزیرداخلہ امت شاہ نے قافلے میں کی کمی، مغربی ایشیا بحران کے درمیان ایندھن بچت پربڑا اقدام
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ جہاں ممکن ہو ان کے قافلے میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو شامل کیا جائے۔ تاہم اس مقصد کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری نہیں کی جائے گی، بلکہ موجودہ وسائل ہی استعمال کیے جائیں گے۔
Prateek Yadav Business Empire: فٹنس اور رئیل اسٹیٹ کی بڑی دنیا چھوڑ گئے پرتیک یادو، سیاست سے دور رہ کر لکھنؤ میں قائم کیا کامیاب بزنس ایمپائر
پرتیک یادو کو ’’فٹ انڈیا‘‘ کا ابتدائی سیاسی آئیکن بھی کہا جاتا تھا۔ ان کے پاس لکھنؤ کا سب سے بڑا اور جدید سہولیات سے آراستہ جم تھا۔ تعلیمی دور میں ایک وقت ان کا وزن 100 کلوگرام سے زائد تھا، لیکن انہوں نے اپنی محنت سے نہ صرف وزن کم کیا بلکہ ایک مضبوط اور متاثر کن جسمانی ساخت حاصل کی۔
PM Reduces Convoy Size: وزیراعظم مودی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں کمی، الیکٹرک گاڑیوں کو شامل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دور میں حب الوطنی صرف سرحدوں پر قربانی دینے تک محدود نہیں، بلکہ روزمرہ زندگی میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنا بھی قومی خدمت ہے۔ انہوں نے عوام سے پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی لانے، پبلک ٹرانسپورٹ، کار پولنگ اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا تھا۔
Police will visit Aparna’s residence: پرتیک یادو کی موت کے بعد حرکت میں آئی لکھنؤ پولیس، اہلیہ اپرنا یادو کے گھر کی ہوگی جانچ، پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچے اکھلیش یادو
پرتیک یادو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں موجود ہے۔ اطلاعات کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں کے پینل میں ڈاکٹر موسمی اور ڈاکٹر شیولی کے نام طے کیے گئے ہیں، جبکہ ایک سینئر ڈاکٹر پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔ پوسٹ مارٹم سے پہلے ویڈیوگرافی کی رسمی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پورے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی اور چار ڈاکٹروں کی ٹیم اس عمل میں شامل ہوگی۔
CM Vijay to face floor test: وزیراعلیٰ سی جوزف وجے آج اسمبلی میں کریں گے فلور ٹیسٹ کا سامنا، اے آئی اے ڈی ایم کے میں اندرونی اختلافات کی قیاس آرائیاں تیز
ٹی وی کے حکومت کو کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، وی سی کے اور آئی یو ایم ایل کی حمایت حاصل ہے۔ آج کا فلور ٹیسٹ صرف سی جوزف وجے کے لیے اکثریت ثابت کرنے کا امتحان نہیں بلکہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے سیاسی اتحاد اور داخلی یکجہتی کے لیے بھی اہم مانا جا رہا ہے۔
Prateek Yadav passes away: ملائم سنگھ یادو کے خاندان میں غم کی لہر، اپرنا یادو کے شوہر پرتیک یادو کا انتقال، موت کی وجہ ہارٹ اٹیک یا برین ہیمریج؟
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت کی وجہ ہارٹ اٹیک یا برین ہیمریج بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 38 سالہ پرتیک یادو کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے چار ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دیا گیا ہے۔
Gujarat Governor Acharya Devvrat Economic Self-Defense: وزیر اعظم مودی کی اپیل پر گورنر نے پروٹوکول کو رکھا ایک طرف، قافلے میں کم سے کم شامل ہوں گی گاڑیاں
اجلاس کے دوران گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سات اہم اپیلوں کا بھی ذکر کیا، جن میں ایندھن کی بچت، مقامی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینا، قدرتی کھیتی کی حوصلہ افزائی اور خوردنی تیل کے محدود استعمال جیسے نکات شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ذاتی عادات نہیں بلکہ ملک کی معاشی سلامتی سے جڑے اہم معاملات ہیں۔
BJP MP Dr Dinesh Sharma: ملک میں ہندی اور علاقائی زبانوں کو نظر انداز کرنا درست نہیں، وکست بھارت کے لیے خود انحصاری ضروری: ڈاکٹر دنیش شرما
اپنے خطاب میں ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا بنیادی مقصد ہندی کے استعمال کو فروغ دینا ہے اور بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی وزارتوں میں ہندی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔





