Bharat Express

قومی

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے متعلق آج سپریم کورٹ نے اہم تبصرہ کیا ہے۔ آج ان کی ضمانت عرضی پر سماعت چل رہی ہے اورانہوں نے لوک سبھا الیکشن کی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت مانگی ہوئی ہے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد گوتم اڈانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا تہوار ہے اور میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ باہر نکلیں کر ووٹ دیں۔ ہندوستان مسلسل ترقی کر رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن ملنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جنگل راج کی بنیاد پر بھی پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ہماری طرف ہیں، اس لئے وہ انہیں مشتعل کر رہے ہیں۔

مین پوری سے موجودہ ایم پی اور ایس پی امیدوار ڈمپل یادو نے کہا، "بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی میں پالیسی اور نیت کا فقدان ہے۔ آج ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ لڑائی سیاسی نظریات کی ہے۔"

دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کووزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ اور منیش سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قانونی کارروائی کی ممکنہ طور پر وقت طلب نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے، عدالت نے 25 مئی کو دہلی انتخابات سے قبل اے اے پی کے سربراہ کو عبوری راحت دینے سے متعلق ای ڈی کے دلائل سننے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، سب مل کر اس بار کانگریس کو جتائیں گے۔ کانگریس بھاری اکثریت سے انتخابات جیت رہی ہے۔ الیکشن کمیشن صرف ووٹنگ کے دن شام کو ووٹنگ کا ڈیٹا فراہم کرے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی ایک میم ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کرکے تعریف کی ہے اور کہا ہے، "آپ سب کی طرح، مجھے بھی اپنے آپ کو رقص کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ "

پیر کو ای ڈی کے چھاپے کے کئی ویڈیو اور فوٹو سامنے آئے۔ اس میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کے افسران تھیلے سے نوٹوں کے ڈبے خالی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد نقدی گننے کے لیے نوٹ گننے والی مشین لگائی گئی۔