Bharat Express

قومی

سی جے آئی نے ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکلاء سے پوچھا 'عوامی ملازمتیں بہت کم ہیں۔ اگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ یہ نظامی دھوکہ دہی ہے۔ آج عوامی ملازمتیں انتہائی کم ہیں اور انہیں سماجی نقل و حرکت کے ذریعہ دیکھا جاتا ہے۔

ہریانہ میں بڑا سیاسی الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ ہریانہ میں تین آزاد اراکین اسمبلی نے کانگریس کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کاموں سے ناراض چل رہے تھے۔ تینوں اراکین اسمبلی نے کانگریس کو باہر سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر شدید حملہ کیاہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ سماج کے لوگوں کو ملک کے کونے کونے میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے رائے بریلی میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی مٹی ہے، جس میں میری فیملی کا خون ملا ہوا ہے۔

مرکزی حکومت کی آیوش وزارت نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 سے اب تک 36040 شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ اب تک 354 گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں سنبھل سیٹ پر ہو رہی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے لیڈران کی پولیس سے بحث ہوئی ہے۔ ضیاء الرحمٰن برق کا الزام ہے کہ پولیس نے بی ایل او کے بستے چھینے تاکہ ووٹ فیصد نہ بڑھ سکے۔

پی ایم مودی نے اپنے اس انتخابی ریلی میں کئی بار پاکستان کا نام لیا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان میں دہشت گرد ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کررہا ہے تووہیں کانگریس یہاں مودی کے خلاف ووٹ جہاد کا اعلان کررہی ہے۔

لالو پرساد نے پٹنہ میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ مسلمانوں کو ریزرویشن کا فائدہ دینے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرکے ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر پولیس افسر نے جان بوجھ کر نام اجاگرکیا ہے اور دہلی پولیس کے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔

ہیرا منڈی اداکار شیکھر سمن اب سیاست میں اترگئے ہیں۔ وہ بی جے پی شامل ہوگئے۔ ان کے علاوہ کانگریس کی سابق ترجمان رادھیکا کھیڑا نے بھی بی جے پی کا دامن تھام لیا۔