Bharat Express

قومی

این آئی اے کے مطابق، پی ایف آئی کے عہدیداروں اور ارکان نے فنڈ اکٹھا کیا تھا اور ملک کے کئی حصوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کی سازش کی تھی۔

عبدالباطن نعمانی نے راہل گاندھی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ گیان واپی کے معاملے پر راہل نے آج تک کیا کہا ہے؟ بنارس کے بنکر ہجرت کر رہے ہیں، اس پر کیا کہا گیا؟ کیا راہل گاندھی نے کبھی اس پر آواز اٹھائی؟

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ ہمارے پاس اس بات کے براہ راست ثبوت ہیں کہ کیجریوال گوا کے ایک سات ستارہ ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔

آفتاب نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شردھا کا گلا دبا کر اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر دیے۔ اس نے لاش کے ٹکڑوں کو جنگل میں پھینکنے سے پہلے کئی دنوں تک جنوبی دہلی کے مہرولی میں واقع اپنے فلیٹ میں فریج میں رکھا تھا۔

ووٹوں کی گنتی 4 جون کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ چند گھنٹوں کے بعد ٹرینڈز بھی آنا شروع ہو جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی سے دو گھنٹے قبل اسٹرانگ رومز کھولے جائیں گے۔

اس دورے سے وزیر اعظم نریندر مودی کنیا کماری جا کر قومی اتحاد کا اشارہ دے رہے ہیں۔ اس سے وزیر اعظم کی تمل ناڈو سے گہری وابستگی اور محبت بھی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ انتخابات ختم ہونے کے بعد بھی ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’یہ بات اول روز سے واضح ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون یا نسل کشی کنونشن ( جینوسائڈ کنونشن ) جیسے بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کرتا ہے۔

لالو یادو نے خانقاہ کے پیر صاحب سے ملاقات کی۔ جس دوران بیٹی میسا بھارتی کی جیت کے لیے پیر صاحب سے دعائیں کرائی  گئیں۔ لالو یادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میسا بھارتی کو جتوائیں۔ اس دوران لالو یادو خانقاہ میں تقریباً 10 منٹ تک رہے۔

فواد چودھری کو مشورہ دیتے ہوئے اروند کیجریوال نے لکھا تھا کہ ’بھارت میں ہونے والے انتخابات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت دہشت گردی کے سب سے بڑے اسپانسر کی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔

تیجسوی یادو نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی بہار سرکار میں غنڈہ راج ساتویں آسمان پر ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے مسوڈھی میں سورو پٹیل کا قتل  ہوا تھا،چھپرا میں چندن رائے کو قتل کردیا گیا اور کل پٹنہ یونیورسٹی میں طالب علم ہرش راج کا قتل کیا گیا ۔