Adani & Jabil Strategic Alliance: اڈانی انٹرپرائزز اور جبیل کا بھارت میں اے آئی ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر پلیٹ فارم قائم کرنے کا ہدف
اس شراکت داری کے تحت جبیل کی جدید انجینئرنگ، سپلائی چین اور مینوفیکچرنگ مہارت کو اڈانی گروپ کے وسیع انفراسٹرکچر نیٹ ورک، گرین انرجی پورٹ فولیو، لاجسٹکس صلاحیت اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیٹا سینٹر کاروبار کے ساتھ جوڑا جائے گا، تاکہ دنیا بھر میں اے آئی سے لیس ڈیٹا سینٹر ہارڈویئر کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے۔
Mukesh Ambani Visit: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کیے بدری ناتھ اور کیدارناتھ دھام کے درشن، مندر کمیٹی کو 10 کروڑ روپے کا عطیہ
مندر کمیٹی کے مطابق 10 کروڑ روپے کی اس مالی امداد سے یاتریوں کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مختلف ترقیاتی و انتظامی منصوبوں کو تقویت ملے گی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی ہر سال ہمالیائی دھاموں کی یاترا کرتے ہیں اور مندر کمیٹی کی مالی معاونت بھی مسلسل جاری رکھتے ہیں، جسے ان کی اہم روحانی وابستگی تصور کیا جاتا ہے۔
India-Slovakia sign MoUs: بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان لیبر مائیگریشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق، سماجی تحفظ کے معاہدے کو بھی دی جائے گی حتمی شکل
براتسلاوا میں مشترکہ پریس بیان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ لیبر مائیگریشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ور افراد اور ہنرمند کارکنوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ وزیراعظم رابرٹ فیکو نے بھارت کی تیز رفتار معاشی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں کامیابیوں کی بھرپور تعریف کی۔
Ants in E85 Ethanol Fuel: ’پٹرول ہے یا گنے کا رس؟‘ ایتھنول فیول ڈلواتے ہی گاڑی پر لاکھوں چیونٹیوں کا حملہ، رونگٹے کھڑے کر دینے والی ویڈیو وائرل
E85 ایتھنول فیول استعمال کرنے والی ایک کار کی فیول ٹینکی پر بڑی تعداد میں چیونٹیوں کے جمع ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایتھنول ایندھن کی خصوصیات اور اس سے جڑے تکنیکی سوالات پر بحث تیز ہو گئی ہے۔
AAP MP Sanjay Singh News: بی جے پی میں تو نہیں لیکن سماجوادی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں سنجے سنگھ؟ راجیہ سبھا ایم پی نے خود ہی دیا جواب
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی ان کے لئے سب سے اچھی پارٹی ہے۔
Delegation-Level Talks: وزیراعظم مودی اور رابرٹ فیکو کے درمیان وفد کی سطح کی بات چیت، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اختراع اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلۂ خیال
وزیراعظم نریندر مودی نے سلوواک ہم منصب رابرٹ فیکو کے ساتھ وفود کی سطح پر اہم مذاکرات کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، اختراع، آٹوموبائل صنعت، ریلوے ترقی اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
CM Vijay Sangeetha Divorce Case: سی ایم وجے اور اہلیہ سنگیتا کے طلاق کے مقدمے کی سماعت پھر ملتوی، آئندہ سماعت 7 اگست
سیاست میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے تملگا ویٹری کزگم کی بنیاد رکھی اور بعد ازاں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بنے۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی سیاسی اور عوامی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ان کی نجی زندگی سے متعلق معاملات بھی عوام اور میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
Traditional Slovakian Welcome: وزیراعظم مودی کا سلوواکیہ میں روایتی استقبال، بریڈ اور نمک پیش کرکے کیا گیا خیرمقدم، اعلیٰ سطحی قیادت سے جلد ملاقات متوقع
سلوواک روایت کے مطابق وزیراعظم کو بریڈ اور نمک پیش کیا گیا ہے جو خیر سگالی، دوستی اور مہمان نوازی کی علامت مانا جاتا ہے۔ وزیراعظم مودی جی-7 سربراہ اجلاس کے سلسلے میں فرانس کے دورے پر ہیں۔ اسی درمیان وہ سلوواکیہ کی راجدھانی براتسلاوا پہنچے ہیں جہاں روایتی جوش وخروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا ہے۔
PM Bratislava Visit: سلوواکیہ میں مہادیو کیرتن پروجیکٹ کی گونج، وزیر اعظم مودی نے بھارت-سلوواکیہ ثقافتی رشتوں کی منفرد مثال قرار دیا
اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے اس روحانی موسیقی کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی روابط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براتیسلاوا میں اس گروپ کی پیشکش دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی
PM Bratislava Visit: براتسلاوا میں وزیراعظم نریندر مودی کا شاندار خیرمقدم، گارڈ آف آنر سے استقبال، سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کو مزید آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی توانائی فراہم کرنے کا موقع ہے۔ یہ دورہ گزشتہ برس دروپدی مرمو کے سلوواکیہ دورے اور رواں سال فروری میں صدر پیٹر پیلیگرینی کے بھارت کے دورے کے تسلسل میں دیکھا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔





