UBT Crisis: بغاوت کی قیاس آرائیوں کے درمیان پرینکا چترویدی کا بی جے پی پر سخت پلٹ وار، کہا-’’اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ سانپ صرف اپوزیشن کو ہی ڈسے گا‘‘
پرینکا چترویدی نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ سپولوں کا جھنڈ جمع کرکے انہیں دودھ پلائے گی تو وہ صرف اپوزیشن کو ہی ڈسیں گے۔ آپ کی باری بھی آئے گی، کیونکہ سانپ کی فطرت ہی ڈسنا ہے۔ آج اگر ہماری باری ہے، کل آپ کی بھی ہوسکتی ہے۔‘‘
India-South Korea ties: جی-7 سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی اور جنوبی کوریا کے صدر کی ملاقات، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک نے مستقبل میں اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور جنوبی کوریا اپنے تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوسکے۔
G-7 Summit: وزیراعظم مودی اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی ملاقات، توانائی تعاون اور عالمی غذائی تحفظ پر تبادلۂ خیال
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بھارت اور کینیڈا کی معیشتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور عالمی توانائی و غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور لچکدار سپلائی چین نہایت اہم ہے۔ ملاقات میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور میٹالرجیکل کوئلے سے متعلق تجارتی انتظامات سمیت اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
G7 Summit Joint Action: جی-7 سربراہان کا منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق، سرحد پار جرائم سے نمٹنے پر زور
جی-7 اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں رہنماؤں نے کہا کہ عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں تیزی سے اضافہ قومی سلامتی، اقتصادی خوشحالی اور جمہوری اداروں کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ’’ہم، جی-7 کے رہنما، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘ اس اعلامیے کی برازیل اور جنوبی کوریا نے بھی حمایت کی۔
Islamic New Year: محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظرآگیا، آج سے نئے اسلامی سال کا آغاز، 26 جون کو ہوگا یوم عاشورہ
امارتِ شرعیہ کے اعلان کے مطابق یومِ عاشورہ، 26 جون 2026 کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر مساجد، مدارس اور دینی اداروں میں خصوصی اجتماعات، دعاؤں اور اصلاحی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ علماء کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اسلامی سال کے آغاز کو محاسبۂ نفس، توبہ، استغفار اور نیک اعمال کے ساتھ گزاریں اور محرم الحرام کی حرمت اور تقدس کا خاص خیال رکھیں۔
West Asia crisis: جی-7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات متوقع، مغربی ایشیا، توانائی اور تجارتی معاہدے پربات چیت کا امکان
وزیراعظم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری راستوں کے تحفظ اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ بھارت جی-7 سربراہ اجلاس میں شراکت دار ملک کے طور پر شریک ہے اور آؤٹ ریچ عمل میں یہ اس کی 13ویں شرکت ہے۔
Shocking incident in Ghaziabad: غازی آباد میں سنسنی خیز واردات، رشتہ ٹوٹنے پر نوجوان نے دو بہنوں کو ماردی گولی، پورا معاملہ جان کراڑجائیں گے ہوش
غازی آباد کے کھوڑا میں ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر دو بہنوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس اچانک حملے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔ واردات کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔
PM Modi and Macron Meet at Evian: ایویان میں وزیر اعظم مودی اور میکرون کی ملاقات، جی-7 اجلاس سے قبل فرانسیسی صدر کا ادا کیا شکریہ
ایویان: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے منگل کے روز ایویان میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فرانس پہنچے ہیں۔ مودی اور میکرون کا گرمجوش خیرمقدم ایویان پہنچنے پر وزیر اعظم مودی اور صدر میکرون نے ایک دوسرے کو گلے …
Dehradun Tragedy: دہرہ دون سانحہ کے مجرموں کو سخت سزا ملے اور بے قصور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا محمود مدنی نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کو لکھا خط
جمعیۃ علماء دہرادون کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ کے بعد مسلمانوں سے وابستہ گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرِآتش کیا گیا، گاؤں میں واقع مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور خوف کی فضا کے باعث کئی خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں وکاس نگر ایم ایل اے مناسنگھ چوہان کی زہرافشانی نے آگ میں گھی کا کام کیا ہے۔
G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس میں روایتی گروپ فوٹو کے بعد وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کی مختصر ملاقات
جی-7 اجلاس کے موقع پر وزیراعظم مودی کی کئی اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان شامل ہیں۔ کل وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس ملاقات میں مجوزہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔





