ڈمپل یادو نے بھوجپوری میں پوری تقریر کی، کہا- ایسے میں ہوشیار رہے کا ضرورت با
لوک سبھا انتخابات کے لیے اتر پردیش کے گھوسی، مؤ-70 لوک سبھا سیٹ میں یکم جون کو ووٹنگ کے آخری مرحلے کی پولنگ ہونی ہے۔ انتخابی مہم میں صرف تین دن باقی ہیں۔ ایسے میں انڈیا اتحاد اور این ڈی اے اتحاد نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔جہاں ایک طرف لگاتار این ڈی اے اتحاد گھوسی سیٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو موریہ اور برجیش پاٹھک اور اتر پردیش حکومت کے کابینہ وزیر اے کے شرما اور جیل کے وزیر دارا سنگھ چوہان مسلسل عوامی میٹنگیں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ شیو پال یادو ایک ہفتے سے مسلسل گھوسی لوک سبھا حلقہ کی ہر اسمبلی میں مختلف چوپال اور پروگرام کا اہتمام کر رہے ہیں۔
اس سیٹ کے لیے رام گوپال یادو نے ورکرز میٹنگ بھی کی ہے۔ اسی سلسلے میں پیر کو قنوج سے رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے گھوسی لوک سبھا حلقہ کے دوہری گھاٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ بھوجپوری میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل یادو نے کہا کہ سب سے پہلے انہیں گھوسی کے لوگوں کو پرنام کرنا چاہیے۔ یہ سنتے ہی کارکنوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں، ڈمپل یادو نے اپنی پوری تقریر صرف بھوجپوری میں کی۔
بھوجپوری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں موجود سبھی جنتا جناردن کو مبارکباد کرتی بانی۔ گھوسی کے مہان دھارا کے نمن کرت بنی ۔ آج گھوسی کے عوام کا جوش و خروش دیکھ کر لاگت باکی آج گھوسی کا دھرتی علان کر دہل با کی ای تانہ شاہی سرکار جاتا با۔دونوں مل کر کب ایکسیڈنٹ دی ہے پتا نا با۔ایسے میں احتیاط رہے کے ضرورت با۔ اپن بچہ کے کا چاہی؟ نوکری کی جملہ آپ کے مہنگائی چاہی کہ مہنگائی سے مکتی؟
ڈمپل نے کہا آپ کسان بھائی کے فصل کادام چاہی کہ لاٹھی؟ عوام کے ووٹ کے بدلے ر وز ہار چاہی کہ روزگار؟
آنے والی پہلی تاریخ کے سائیکل کا بٹن دبا کے جیت دیہا۔ آئین کے بچا لیہا، اپنے بال بچن کے مستقبل کےلئے زیاد ہ سے زیادہ ووٹ جیت دیاہا۔ انہوں نے عوام سے پوچھا: کیسے جتا دیہا کیسے جتا دیہا؟ عوام نے کہا کہ راجیو رائے کو جتا دیہا ۔
ڈمپل یادو نے اپنی پوری تقریر پڑھ کر سنائی لیکن بھوجپوری میں ان کی تقریر کے سامنے بیٹھی خواتین اور بزرگوں نے اسے خوب سراہا، جب کہ نوجوان کارکن تالیاں بجاتے رہے اور نعرے لگاتے رہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈمپل یادو کا بھوجپوری بولنے کا انداز بھوجپوری خطے میں سرخیوں میں ہے ۔
بھارت ایکسپریس