Akhilesh on Ram Mandir Donation Controversy: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے مذہب نہیں، دولت اہم…‘‘، رام مندر چندہ تنازع پر اکھلیش یادو کا بی جے پر بڑا حملہ
رام مندر کے چڑھاوے سے متعلق تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جہاں جہاں انتخابی عمل یا دیگر معاملات پر سوالات اٹھے ہیں، وہاں نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ کو لے کر بھی تنازعات سامنے آئے ہیں۔
مہاراشٹرفریڈم آف ریلیجن بل 2026 پرشہریوں کے حقوق کو محدود کرنے کی کوشش، بامبے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس تھپسے کا بڑا بیان
سیمینارکا مقصد مجوزہ قانون کے آئینی آزادی، شہری حقوق اورسماجی ہم آہنگی پرممکنہ اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ پروگرام کی صدارت بامبے ہائی کورٹ کے سابق جج، جسٹس ابھے تھپسے نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین ہرشہری کواپنے مذہب پرعمل کرنے، اس کی تبلیغ کرنے اوراس کا آزادانہ اظہارکرنے کا بنیادی حق دیتا ہے۔
Brijbhusan Singh on Ram Mandir Donation Theft: ’’ بغیردھوئیں کے آگ نہیں لگتی…‘‘، رام مندر چندہ چوری تنازعہ پربرج بھوشن سنگھ کا بڑا بیان، کہا- سچائی سامنے لائے حکومت
سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ایودھیا رام مندرمیں چڑھاوے کی رقم کی چوری سے متعلق سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر تحریک سے جڑے لوگوں کی تشویش کو حکومت سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر دھوئیں کے آگ نہیں لگتی ہے۔
US Removes ‘Indo’ from Pacific Command: امریکہ نے پیسیفک کمانڈ سے ہٹایا ’انڈو‘، بھارت کا دکھا دیا غلط نقشہ
امریکی محکمۂ دفاع نے ’انڈو-پیسیفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کرکے ’پیسیفک کمانڈ‘ کر دیا ہے۔ اسے بھارت کے لیے ایک اہم تزویراتی اشارہ سمجھا جا رہا ہے، لیکن جاری کیے گئے نئے نقشے میں بھارت کے نقشے کو غلط انداز میں پیش کیے جانے پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
G-7 Summit: جی-7 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا دلچسپ تبصرہ بھی وائرل
جی-7 رہنماؤں نے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور سرحد پار منظم جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائی تیز کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اعلامیے میں سمندری سلامتی مضبوط بنانے، مجرمانہ مالیاتی نیٹ ورک توڑنے اور سرکاری و نجی اداروں میں جرائم پیشہ عناصر کی دراندازی روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کا اعلان کیا گیا۔
India’s Defence Production: مالی سال 2025-26 میں 1.78 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی بھارت کی دفاعی پیداوار، دفاعی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت اور دفاعی شعبے کے مشترکہ اقدامات کو دیا۔ وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں دفاعی پیداوار 1.54 لاکھ کروڑ روپے تھی، جبکہ مالی سال 2020-21 میں یہ صرف 84,643 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح پانچ برسوں میں دفاعی پیداوار میں 110 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔
”اب سماجوادی پارٹی میں ہوگی بڑی ٹوٹ‘‘، اوم پرکاش راج بھرکا بڑا دعویٰ، رام گوپال یادو نے دیا سخت جواب، گرم ہوگئی یوپی کی سیاست
یوپی کے کابینی وزیراور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی میں جلد ہی بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ راج بھر نے کہا کہ لوگوں کو مہاراشٹر اور مغربی بنگال کو بھول جانا چاہئے کیونکہ پوری سماجوادی پارٹی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔
Resignation Demand: بھگونت مان استعفیٰ دیں اور اکال تخت پر حاضر ہو کر معافی مانگیں، ایس جی پی سی رکن سرجیت سنگھ بٹاوڑ کی اکال تخت کے حکم نامے کی حمایت
سرجیت سنگھ بٹاوڑ نے کہا کہ سکھ برادری اکال تخت کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھگونت مان خود کو سکھ سمجھتے ہیں اور اکال تخت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں فوراً وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے، حکومت چھوڑنی چاہیے اور اکال تخت میں حاضر ہو کر معافی مانگنی چاہیے۔
Shiv Sena UBT Crisis: ٹوٹ گئی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی، 6 اراکین پارلیمنٹ ہوگئے باغی، ایکناتھ شندے کی شیو سینا میں شامل
ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا (یوبی ٹی) کو ایک بارپھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ 4 سال میں دوسری بار ان کی پارٹی میں ٹوٹ ہوئی ہے۔ 6 اراکین پارلیمنٹ نے ایکناتھ شندے کو حمایت دے دی ہے۔ یوبی ٹی کے پاس اب 9 لوک سبھا اراکین میں سے صرف تین اراکین اروند ساونت، انل دیسائی اور راجا بھاو واجے ہی بچے ہیں۔
UTB Rebel MPs: شیوسینا (یو بی ٹی) میں بغاوت کی قیاس آرائیاں، باغی ارکان پارلیمنٹ پر برس پڑے سنجے راؤت، کہا-’’جانا ہے تو پہلے استعفیٰ دو‘‘
سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کے لیے بعض اراکین پارلیمنٹ کو مالی لالچ دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو 15 کروڑ روپے پہنچائے گئے، جس کے بعد وہ ناندیڑ، پونے اور دیگر مقامات سے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے روانہ ہوئے۔





