Shyama Prasad Mukherjee Jayanti 2026: ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خصوصی مضمون، کہا: انہوں نے آسائش نہیں، قربانی کا راستہ چنا
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کلکتہ یونیورسٹی کے کم عمر ترین وائس چانسلر بنے، جہاں انہوں نے تعلیمی نظام کو محض ملازمت فراہم کرنے کے بجائے نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیت پیدا کرنے کا ذریعہ بنایا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جن سنگھ کی بنیاد رکھی، جس کا انتخابی نشان "دیپک" رکھا گیا،
Ram Mandir Trust Meeting: چمپت رائے اورانل مشرا کا استعفیٰ منظور، رام مندرٹرسٹ میں تبدیلی ہونا یقینی، چڑھاوا چوری معاملے پر لیا گیا اہم فیصلہ
رام مندر ٹرسٹ کی یہ اہم میٹنگ مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جانا سب سے اہم ہے۔ میٹنگ کے آغازمیں گووند دیوگری نے میٹنگ کا ایجنڈا رکھا۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا موجود نہیں تھے۔ ٹرسٹ کے اراکین نے شرط رکھی تھی کہ میٹنگ تبھی ہوگی، جب یہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔
PM Modi’s Indonesia Visit: وزیراعظم نریندر مودی کے انڈونیشیا دورے سے دفاع، تجارت اور سمندری تعاون کو ملے گی نئی رفتار، سرمایہ کاری، معدنیات، ڈیجیٹل رابطے اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر ہوگی خصوصی توجہ
دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ برہموس میزائل کی فروخت سمیت اعلیٰ سطحی دوروں، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی صنعت میں تعاون نے اس شراکت داری کو نئی سمت دی ہے۔ بحر ہند کے اہم سمندری پڑوسی بھارت اور انڈونیشیا نے 2018 میں ہند-بحرالکاہل خطے میں مشترکہ سمندری وژن اختیار کیا تھا۔ آئی ایف سی-آئی او آر میں انڈونیشیا کے رابطہ افسر کی تعیناتی سے میری ٹائم ڈومین آگاہی کو مزید تقویت ملے گی۔
PM Modi praises Nitin Nabin: وزیراعظم مودی نے بی جے پی صدر نتن نبین کی سادگی کی تعریف، کہا: یہ ہر بی جے پی کارکن کے لیے فخر کی بات
وزیراعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان عطیات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر سیاسی معاملات پر لفظی جنگ جاری ہے۔حال ہی میں لکھنؤ میں ایک بی جے پی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نتن نبین نے راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور اروند کیجریوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ "ہندو مذہب کو اتنا کمزور نہ سمجھیں کہ لوگ ایسی باتوں میں آ جائیں۔
’چھوٹے گھوٹالوں پرجیل، تو رام مندر ٹرسٹ پرخاموشی کیوں؟‘ چڑھاوا چوری معاملے پر برہم سنجے راوت نے ای ڈی پر بھی اٹھایا سوال
ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ چندہ چوری سے متعلق سیاست کافی تیزہوگئی ہے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے رام مندرٹرسٹ کوبرخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے آرگنائزڈ کرائم (منظم جرائم) قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھوٹالے میں کئی لوگ شامل ہیں۔
Maharashtra Rain: مہاراشٹر میں شدید بارش کے باعث ممبئی-پونے ایکسپریس وے بند، پونے کے تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان
پولیس کے مطابق ماول اور تامہنی گھاٹ کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث ممبئی اور پونے کو ملانے والے متبادل راستے بھی متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر ایک کنکریٹ کا ستون گرنے کے بعد کنیکٹنگ لنک اور مسنگ لنک کے درمیان ٹریفک معطل کر دی گئی ہے، جبکہ متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے پرانا ممبئی-پونے شاہراہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
Ram Mandir Trust Meeting: چمپت رائے اورانل مشرا کی جگہ ابھی نہیں ملے گی کسی کو ذمہ داری! رام مندر ٹرسٹ کی میٹنگ سے پہلے بڑا دعویٰ، جنرل سکریٹری کے لئے اہم نام آیا سامنے
رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے نئے مہامنتری کے لئے سوامی واسودیوانند سرسوتی کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طورپرابھر کرسامنے آیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ چمپت رائے کا مقام لے سکتے ہیں۔ وشوہندو پریشد اورایودھیا کے دیگرسنت مہاتما بھی انہیں ہی اس عہدے کے لئے سب سے مناسب اورموزوں تسلیم کررہے ہیں۔
Amit Shah to Visit Syama Prasad Mookerjee’s Ancestral Home: امت شاہ آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے آبائی گھر جائیں گے، کولکاتا میں یوم پیدائش کی تقریبات میں کریں گے شرکت
امت شاہ کے دورے کے پیشِ نظر کولکاتا میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر تمام پروگراموں کے مقامات تک پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ تقریبات پرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہونے والی یہ تقریبات مغربی بنگال میں بی جے پی کی سیاسی حکمتِ عملی اور تنظیمی سرگرمیوں کے تناظر میں بھی اہم سمجھی جا رہی ہیں۔
Ministry of Cooperation’s Foundation Day: امت شاہ وزارت تعاون کے یوم تاسیس پر کئی بڑی اسکیموں کا کریں گے آغاز ، ڈیجیٹل اور زرعی منصوبوں کو ملے گی نئی رفتار
تقریب کے دوران این سی ڈی 3.0، جیو ٹیگ موبائل ایپلی کیشن اور این ڈی ڈی بی کے دودھ سپلائی ریویو ڈیش بورڈ پورٹل کا افتتاح کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ کوآپریٹو اِن پٹس اینڈ سروسز ڈلیوری ملٹی اسٹیٹ لمیٹڈ کے تحت ڈیری مویشیوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق نئی پہل کا آغاز ہوگا،
Madhya Pradesh Waqf Board: وقف بورڈ میں پہلی بار ہندو ارکان کی شمولیت، کون ہیں منوج مالپانی اور انیمیش بھارگو؟
مدھیہ پردیش حکومت نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت ریاستی وقف بورڈ کی ازسرِ نو تشکیل کی ہے۔ نئے وقف بورڈ میں پہلی بار دو ہندو ارکان، منوج مالپانی اور انیمیش بھارگو کو شامل کیا گیا ہے۔





