Prime Minister Narendra Modi: تکبر نہیں، بلکہ عاجزی… پی ایم مودی نے نیتی شتکم کی ایک شلوک سے دنیا کو پرہیزگاری کا دیا پیغام
وزیراعظم مودی نے اس شلوک کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی خوشحالی اور کامیابی کا حسن تکبر میں نہیں بلکہ عاجزی اور ایثار کے جذبے میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زندگی میں حاصل ہونے والی ہر کامیابی اسی وقت بامعنی سمجھی جا سکتی ہے جب اس کا مقصد عوام کی خدمت، معاشرے کی بھلائی اور ضرورت مندوں کی مدد ہو
All India Weather Update: دہلی، اتر پردیش سمیت ان ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی
دہلی- این سی آر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 7 جولائی کو ہلکی سے درمیانی بارش اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
Jain Acharya Lokesh Ji: امریکہ سے امن مشن مکمل کرکے وطن واپسی پر آچاریہ لوکیش جی کا شاندار استقبال، سنتوں نے شال، ہار اور روحانی لٹریچر پیش کرکے کیا اعزاز
’وی سپورٹ پیس‘ مہم کی عالمی کامیابی پر شرمن سنگھ کے سنتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے اعزاز۔ آچاریہ لوکیش نے کہا: یہ اعزاز میرا نہیں بلکہ بھگوان مہاویر کے فلسفے اور ہندوستانی تہذیب کا احترام ہے۔
WhatsApp Username Feature: حکومت سے بات چیت مکمل ہونے تک بھارت میں ’یوزرنیم فیچر‘ لانچ نہیں کرے گا واٹس ایپ، جواب داخل کرنے کے لیے مزید تین دن کی مہلت
واٹس ایپ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو موبائل نمبر ظاہر کیے بغیر صرف یوزرنیم کی مدد سے بات چیت کی سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے، لیکن مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتے کمپنی کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے اس فیچر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی اور صارفین کے تحفظ سے متعلق امور پر بات چیت مکمل ہونے تک اس فیچر کو نافذ نہ کیا جائے۔
Strategic & Economic Ties: وزیراعظم مودی کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں سے اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو ملے گی نئی جہت، بحرہند و بحرالکاہل تعاون اور آزاد تجارتی معاہدے ہوں گے اہم
وزیراعظم آسٹریلیا میں ایک بڑے کمیونٹی پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ آسٹریلیا میں تقریباً دس لاکھ بھارتی نژاد افراد آباد ہیں اور یہ ملک کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی تارکینِ وطن برادریوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بھارتی برادری کو دونوں ممالک کے تعلقات کا ایک مضبوط ستون تصور کیا جاتا ہے۔
Syama Prasad Mookerjee’s birth anniversary: مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کے قیام سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش کی تقریبات کو نئی تقویت ملی: وزیراعظم
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک، خصوصاً مغربی بنگال، ایک ایسے عظیم سپوت کو یاد کر رہا ہے جس نے ہندوستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔
Ram Mandir Trust Meeting Decision: رام مندرٹرسٹ سے چمپت رائے اورانل مشرا کی چھٹی، کرشن موہن کوملی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری، جانئے آج میٹنگ میں کیا کچھ ہوا خاص
ٹرسٹ کی میٹنگ میں یہ بات بھی رکھی گئی کہ ٹرسٹ میں جتنی بھی نئی تقرریاں ہوئیں، وہ چمپت رائے اور انل مشرا کے ذریعہ ہی کی گئی تھی۔ میٹنگ میں شامل سوامی پرمانند گری نے کہا کہ مذہب (دھرم) کی حفاظت کرنا ہمارا پہلا فریضہ ہے۔ جب لوگ عقیدت (آستھا) سے جڑتے ہیں توچھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ چڑھاوا چوری کے جو الزام لگے ہیں، اس سے پورا ملک مایوس ہے اور اس سے بدنامی بھی ہو رہی ہے۔
AP P4 Initiative: آندھرا پردیش کی پی 4 پہل سے اڈانی فاؤنڈیشن کی وابستگی، نائیڈو حکومت کے ساتھ مل کر کمزور خاندانوں کی روزی روٹی مستحکم بنانے کا عزم
اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ پائیدار ترقی کا آغاز خاندان سے ہوتا ہے۔ جب خاندانوں کو مواقع، مناسب رہنمائی اور خود انحصاری کا اعتماد ملتا ہے تو وہ نہ صرف اپنی بلکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل بھی روشن بناتے ہیں۔
Jaishankar’s visit to Qatar concludes: ایس جے شنکر کا قطر کا دورہ مکمل، وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، امریکہ۔ایران مذاکرات میں قطر کے تعمیری کردار کی ستائش
وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ایس جے شنکر 5 سے 10 جولائی تک قطر، بحرین، کویت اور عمان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد ان ممالک کے ساتھ بھارت کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Statue of Syama Prasad Mookerjee: وزیر داخلہ امت شاہ نے کولکاتا میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125 فٹ بلند مجسمے کا رکھا سنگ بنیاد
وزیرداخلہ امت شاہ نے اس موقع پر کولکاتا کے بھوانی پور میں واقع ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی آبائی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی اور ان کے والد آشوتوش مکھرجی کے مجسموں پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔





