Allahabad High Court strict on delay in formation of UP Minority Commission: یوپی اقلیتی کمیشن کی تشکیل میں کافی تاخیر ہونے پر الہ آباد ہائی کورٹ سخت، پرنسپل سکریٹری کو عدالت نے کیا طلب
درخواست گزارشمس تبریزکے وکیل شمشیریادوجگرانا کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ جون 2024 سے کمیشن کے چیئرمین اورتمام ممبران کے عہدے خالی ہیں۔ اس کے باوجود کسی نئے چیئرمین یا ممبر کی تقرری نہیں کی گئی۔ عدالت نے اس بات پر بھی عدم اطمینان کا اظہارکیا کہ متعدد مواقع دینے کے باوجود حکومت کمیشن کی تنظیم نوکے حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت دکھانے میں ناکام رہی ہے۔
PM Modi’s visit to Indonesia: وزیراعظم مودی کا دورہ انڈونیشیا ،برہموس اور ’استر‘ میزائلوں سے لے کر سبانگ بندرگاہ اور معدنی سرمایہ کاری تک کئی اہم معاہدوں کی توقع
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت انڈونیشیا میں اسٹیل، نکل اور ریئر ارتھ پرمننٹ میگنیٹس کی تیاری کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بھی غور کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کی،
Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں 70 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا کیا آغاز
این ڈی ایم سی کے نائب چیئرمین کے مطابق کونسل اس وقت تقریباً 1,450 ایکڑ پر محیط سبز علاقوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جن میں چھ بڑے پارک، 122 کالونی پارکس، سی پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام 981 پارکس، 52 اسکولوں کے سبز علاقے، 51 گول چکر، 14 مارکیٹ گارڈنز اور تقریباً 15 ہزار سڑکوں کے کنارے لگائے گئے درخت شامل ہیں۔
’’ہم سی ایم کے کام طے نہیں کرسکتے‘‘، تمل ناڈومیں وجے کو معاوضہ تقسیم کرنے سے روکنے والی ڈی ایم کے کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج
سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے کو کرور حادثہ کے متاثرین سے مل کرمعاوضہ تقسیم کرنے اورنوکری کا خط دینے سے روکنے والی عرضی کو خارج کردی ہے۔ ججوں نے ڈی ایم کے کے وکیل سے کہا کہ وہ عدالت کوسیاسی لڑائی کا اسٹیج نہ بنائیں۔ اگربرسراقتدارٹی وی کے کے لیڈرحادثے سے متعلق بیان دے رہے ہیں توڈی ایم کے بھی اس کے جواب میں بیان دے سکتی ہے۔
Adani Enterprises Kutch Copper Limited: اڈانی انٹرپرائزز کی کَچھ کاپر لمیٹڈ کو لندن میٹل ایکسچینج سے ’اڈانی کاپر‘ گریڈ-اے کیتھوڈ کی منظوری
اڈانی گروپ کے مطابق اس رجسٹریشن سے لندن میٹل ایکسچینج کے ڈلیوری بیس میں بھی اضافہ ہوگا اور عالمی کاپر مارکیٹ میں معیار، رسد اور جغرافیائی تنوع کو مزید فروغ ملے گا۔1.2 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے قائم کَچھ کاپر کا جدید پلانٹ سالانہ پانچ لاکھ ٹن پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے سنگل لوکیشن کسٹم کاپر اسمیلٹنگ کمپلیکسز میں شمار کیا جاتا ہے۔
300 New Electric Buses to Hit Delhi Roads: دہلی کی سڑکوں پر 300 نئی الیکٹرک بسیں، وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے افتتاح،آئی آئی ٹی دہلی کے تعاون سے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کا منصوبہ
"پی ایم ای-ڈرائیو" اسکیم کے تحت مزید 2,800 نئی الیکٹرک بسوں کی خریداری کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے کابینہ کی منظوری کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔آج کے پروگرام میں صرف نئی بسوں کا افتتاح ہی شامل نہیں بلکہ نند نگری میں ایک نئے وہیکل فٹنس سینٹر کا افتتاح اور ایک جدید بس ڈپو کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔
Heavy rain hits Maharashtra: مہاراشٹر میں مانسون کا قہر، ممبئی، تھانے، ناسک، اور امراوتی اضلاع میں ریڈ الرٹ، اسکول اور کالج بند
ممبئی میں اگرچہ مسلسل بارش کے بعد کچھ دیر کے لیے بارش کا سلسلہ تھما ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر کے لیے اورنج الرٹ برقرار رکھا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان موجود ہے۔ شہر پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور شہریوں کو مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق میٹھی ندی اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ بہہ رہی ہے،
PM Modi in Jakarta: جکارتہ میں وزیراعظم مودی اور صدر پرابوو سوبیانتو کی آج اہم دوطرفہ ملاقات، دفاع، بحری سلامتی، غذائی تحفظ اور ڈیجیٹل معیشت پر تعاون بڑھانے پر زور
وزیراعظم مودی پیر کی دوپہر اپنے تین ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں جکارتہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ان کا انڈونیشیا کا چوتھا دورہ ہے، تاہم جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مکمل دوطرفہ سرکاری دورہ ہے۔ دونوں رہنما 2018 میں قائم ہونے والی اس شراکت داری کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے اور مستقبل کی ترجیحات طے کریں گے۔
Bharat Tiwari encounter case: بھرت تیواری انکاؤنٹر کیس، متاثرہ خاندان کا پولیس پر قتل، اہل خانہ 17 جولائی کو جنتر منتر پر کریں گے احتجاج
انتظامیہ کی خاموشی نے متاثرہ خاندان کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اب تمام نظریں 17 جولائی کو جنتر منتر میں ہونے والے مجوزہ احتجاج پر مرکوز ہیں۔ یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا اس سے قبل بہار حکومت یا مقامی انتظامیہ معاملے کی شفاف جانچ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔
Prime Minister Narendra Modi: تکبر نہیں، بلکہ عاجزی… پی ایم مودی نے نیتی شتکم کی ایک شلوک سے دنیا کو پرہیزگاری کا دیا پیغام
وزیراعظم مودی نے اس شلوک کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی خوشحالی اور کامیابی کا حسن تکبر میں نہیں بلکہ عاجزی اور ایثار کے جذبے میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زندگی میں حاصل ہونے والی ہر کامیابی اسی وقت بامعنی سمجھی جا سکتی ہے جب اس کا مقصد عوام کی خدمت، معاشرے کی بھلائی اور ضرورت مندوں کی مدد ہو





