Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا پائیدار زراعت اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک دوسرے کے بہترین تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور دونوں ممالک کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ بھارت کے ممتاز تعلیمی ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) بنگلورو کا کیمپس انڈونیشیا میں قائم کیا جائے گا، جس سے پورے آسیان خطے کے نوجوان مستفید ہوں گے۔

انڈونیشیائی صدر نے بھارت کے انتخابی نظام اور جمہوری عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے الیکشن کمیشن سے بہت کچھ سیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد آبادی، مختلف نسلوں، زبانوں اور ثقافتوں کے باوجود بھارت میں پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ صدر سوبیانتو نے کہا کہ وہ بھارت کی اس کامیاب جمہوری روایت اور اس کی نمایاں کامیابیوں کا مسلسل مطالعہ کر رہے ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔

سنجے راؤت نے کہا کہ رام مندر ٹرسٹ میں بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد اگرچہ استعفے دیے گئے ہیں، لیکن اس سے سوالات ختم نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے پوچھا کہ رام مندر میں ہوئی لوٹ مار کا جواب کون دے گا؟

وزیراعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو نے ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سمندری تعاون، توانائی، صحت، ادویات، خلائی تحقیق، نایاب معدنیات، سیاحت، ثقافت اور عوامی روابط سمیت جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔

گجرات ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے وائی کوگجے اور جسٹس سمیردوے نے تقریباً ایک سال تک اس اہم مقدمہ کی یومیہ کی بنیاد پرحتمی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے آج سنایا گیا، دورکنی بینچ نے ملزمین کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کوچیلنج کرنے والی اپیلوں پربھی سماعت کی۔ کل 49 ملزمین میں سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی نے جمعیۃ علماء احمد آباد(گجرات) کے تعاون سے39 ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خلائی تحقیق میں جاری شراکت داری کا جائزہ لیا اور پرامن مقاصد کے لیے خلا کے استعمال سے متعلق اپنے معاہدے میں توسیع کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا صدیوں پرانے تہذیبی، ثقافتی اور عوامی روابط سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، آزاد اور ضابطہ پر مبنی ہند-بحرالکاہل کے فروغ اور باہمی تعاون کے نئے باب کے آغاز کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم نے انڈونیشیا میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا گیت انڈونیشیا میں بے حد مقبول ہے، لیکن جب بھارت اور انڈونیشیا مل کر آگے بڑھتے ہیں تو صرف ’’کچھ کچھ‘‘ نہیں بلکہ ’’بہت کچھ‘‘ ہوتا ہے۔

مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین انجینئر سلیم نے کہا کہ اس طرح کی تدریس سے طلبہ کو اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندو مت، بدھ مت، جین مت، سکھ مت اوردیگرمذہبی اورافکاروروایات کا غیرجانب دارانہ اورتقابلی مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا، جیسا کہ دنیا کی متعدد بڑی یونیورسٹیوں میں رائج ہے۔ انہوں نے ان میڈیا رپورٹس پربھی تشویش ظاہرکی، جس کے مطابق بعض مذہبی سرگرمیوں، بشمول بھگود گیتا کا اجتماعی پاٹھ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔