NFYM Yuva Samvad: نیشنل فیڈریشن آف یوتھ موومنٹس کا جے پور میں ’یووا سمواد‘، راجستھان یوتھ امپلائمنٹ رپورٹ اور چارٹر آف ڈیمانڈس جاری کرنے کا اعلان
’یووا سمواد‘ کو روایتی یک طرفہ تقاریر کے بجائے ایک باہمی اور شراکتی مکالمے کی شکل دی گئی، جس میں طلبہ، نوجوانوں، ماہرین، صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے کھل کر سوالات کیے، اپنے تجربات بیان کیے اور نوجوانوں کے مسائل کے عملی حل پر تبادلۂ خیال کیا۔
Jamat-E-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کا عمرخالد اور شرجیل امام کی مسلسل قید پر گہری تشویش کا اظہار، نائب امیر نے ضمانت کے جلد از جلد تصفیے کا کیا مطالبہ
ملک متعصم خان نے کہا کہ ہم متعلقہ عدالتوں اور استغاثہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مقدمے کو مزید تاخیر کے بغیر تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ آئینی آزادیاں ہمارے جمہوریت کی بنیاد ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کمزوری ہمارے جمہوری اور آئینی اصولوں سے وابستگی کو متاثر کرتی ہے۔
Indian diaspora in Jakarta: جکارتہ ایئرپورٹ پر بھارتی برادری نے وزیراعظم مودی کا کیا پُرجوش استقبال، وزیراعظم کے دورے سے بھارت-انڈونیشیا تعلقات میں نئی پیش رفت کا امکان
انڈونیشیا آسیان خطے میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت مالی سال 2025-26 میں 24.78 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ 130 سے زائد بھارتی کمپنیاں انڈونیشیا کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
Army Chief meets President: بری فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات، خود کفیل اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج کی تعمیر کے عزم کا اعادہ
جنرل دھیرج سیٹھ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنا وژن ’وجے‘ پیش کیا، جس کا مقصد بھارتی فوج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ، مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار اور کثیر جہتی جنگی ماحول میں مؤثر کارروائی کی صلاحیت رکھنے والی فوج میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ترجیحات میں فوج میں جدید ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال اور تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔
PM Indonesia Visit: ’’میں جکارتہ پہنچ گیا ہوں، ایئرپورٹ پر صدر پربوو سوبیانتو کے استقبال نے دل کو چھولیا‘‘ وزیراعظم مودی کا ایکس پر جذباتی پوسٹ
وزیر اعظم مودی کا یہ تین روزہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لینے اور اسے مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ انڈونیشیا آسیان خطے میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 24.78 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ 130 سے زیادہ بھارتی کمپنیاں انڈونیشیا کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
Union Home Minister Amit Shah: وزارت تعاون کے پانچ سال مکمل، وزیراعظم مودی کے فیصلے نے تحریک کو دی نئی زندگی- امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ آج متعدد ایسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جو کافی عرصے سے زیرغور تھے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ہمیشہ سماج کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے نئی وزارتیں قائم کیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے قبائلی امور کی وزارت قائم کی،
PM Modi arrives in Indonesia: وزیراعظم نریندر مودی انڈونیشیا پہنچے، صدر پربوو سوبیانتو نے ہوائی اڈے پر کیا استقبال، جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر ہوگا زور
انڈونیشیا کے دورے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی آسٹریلیا اور پھر نیوزی لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تقریباً دو ہزار برس پرانے تہذیبی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ 1991 میں بھارت کی ’’لک ایسٹ پالیسی‘‘ اختیار کیے جانے کے بعد سیاسی، دفاعی، سلامتی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل وسعت آئی ہے۔
PM Modi Greets Dalai Lama on Birthday: وزیراعظم مودی نے دلائی لامہ کو 91ویں سالگرہ پر دی مبارکباد ، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو دنیا کے لیے باعث تحریک قرار دیا
۔وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ دلائی لامہ کا امن اور اخوت کا پیغام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مسلسل باعثِ تحریک بنا ہوا ہے۔وزیر اعظم مودی نے لکھا، " دلائی لامہ کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
Indonesia offers grand welcome: انڈونیشیا میں وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال، لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود میں وزیراعظم کے طیارے کو دیا اعزازی حصار
یہ وزیر اعظم مودی کے تین ملکی دورے کا پہلا مرحلہ ہے، جس کے بعد وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔ انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ اس دورے میں دفاع، تجارت، سمندری تعاون اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر گفتگو کی توقع ہے۔
Shyama Prasad Mukherjee Jayanti 2026: ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کا خصوصی مضمون، کہا: انہوں نے آسائش نہیں، قربانی کا راستہ چنا
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کلکتہ یونیورسٹی کے کم عمر ترین وائس چانسلر بنے، جہاں انہوں نے تعلیمی نظام کو محض ملازمت فراہم کرنے کے بجائے نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیت پیدا کرنے کا ذریعہ بنایا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جن سنگھ کی بنیاد رکھی، جس کا انتخابی نشان "دیپک" رکھا گیا،





