Bharat Express DD Free Dish

قومی

بی جے پی کے پاس 207، ٹی ایم سی کے پاس 80، کانگریس کے پاس 2، ہمایوں کبیرکی پارٹی کو2 اورسی پی آئی-اے آئی ایس ایف کے پاس ایک ایک سیٹ ہے۔ ٹی ایم سی دوگروپوں میں تقسیم ہے، ایسے میں بی جے پی کے ان سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کا امکان ہے۔

راکیش چوپدار کے عزم اور مسلسل محنت نے ’آزاد انجینئرنگ‘ کی بنیاد رکھی، جو آج بھارت کی صفِ اول کی ہائی پریسیژن انجینئرنگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

دورے کے آخری مرحلے میں وزیراعظم مودی 10 سے 11 جولائی تک نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ تقریباً چار دہائیوں بعد کسی بھارتی وزیراعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔آکلینڈ میں وزیراعظم مودی اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر مکھرجی کی زندگی کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق ماہرینِ تعلیم اور دانشوروں کے ایک ممتاز خاندان سے تھا، لیکن انہوں نے آسائشوں کے بجائے قربانی اور عوامی خدمت کا راستہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی اہلیہ اور کم عمر بچے کی وفات جیسے ذاتی صدمات کے باوجود ڈاکٹر مکھرجی نے قومی خدمت کا مشن نہیں چھوڑا اور نوآبادیاتی نظام،

مودی نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان صدیوں پر محیط ثقافتی اور عوامی روابط موجود ہیں اور ان کا یہ دورہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انڈونیشیا میں مقیم بھارتی برادری سے بھی ملاقات کریں گے اور صدر پرابوو کے ساتھ یوگیاکارتا میں واقع تاریخی پرمبانن مندر کا دورہ بھی کریں گے،

خوابوں کے شہر ممبئی میں ادب، ثقافت اور سماجی شعبوں کی ممتاز شخصیات نے ’واگ دھارا اعزاز تقریب 2026‘ میں شرکت کی۔ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ جانیے، انہوں نے اپنے خطاب میں کیا کہا۔

مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار کی صدارت میں منعقدہ تقریبِ اعزاز میں پروفیسر شاہد اختر نے نوجوانوں اور ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا، ’’آپ ہی بھارت کا مستقبل ہیں، ترقی یافتہ بھارت 2047 کا خواب آپ ہی کے کندھوں پر ہے۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی، سالمیت اور ’راشٹر فرسٹ‘ (قوم سب سے پہلے) کے جذبے کو مضبوط بنانے میں ڈاکٹر مکھرجی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آئندہ 8 گھنٹوں کے لیے 17 ریاستوں میں موسلا دھار بارش، تیز آندھی، آسمانی بجلی گرنے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، راجستھان، جھارکھنڈ اور پہاڑی ریاستوں میں پانی جمع ہونے، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔

اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ انہیں اور ان کی بہن کو یہ یقین دلایا کہ بیٹیاں کسی بھی لحاظ سے بیٹوں سے کم نہیں ہوتیں اور انہیں بھی برابر کے مواقع ملنے چاہئیں۔