تمل ناڈو کے کرور میں ہوئے حادثہ میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا تھا۔ ڈی ایم کے نے موجودہ ٹی وی کے حکومت (تملیگا ویتری کژگم) کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔ وزیراعلیٰ وجے حادثہ کے متاثرہ خاندانوں سے مل کرانہیں معاوضہ اورنوکری دینے والے ہیں۔ ڈی ایم کے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ وجے کوروکنا چاہئے، لیکن سپریم کورٹ نے ڈی ایم کے کی عرضی کوخارج کردی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم کسی بھی وزیراعلیٰ کی سرگرمیوں یا کام کاج طے نہیں کریں گے۔ ججوں نے ڈی ایم کے کے وکیل سے کہا کہ وہ عدالت کوسیاسی لڑائی کا اسٹیج نہ بنائیں۔ اگربرسراقتدارٹی وی کے کے لیڈرحادثے سے متعلق بیان دے رہے ہیں توڈی ایم کے بھی اس کے جواب میں بیان دے سکتی ہے۔ یہ لڑائی عدالت کے باہرلڑی جانی چاہئے۔
متاثرین کو10-10 لاکھ روپئے اورنوکری دینے والے ہیں وجے
ڈی ایم کے نے عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ گزشتہ سال ٹی وی کے کی ریلی میں ہوئے حادثے کی جانچ کومتاثرکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ وجے 41 لوگوں کی موت والے اس حادثے کے متاثرین کو10-10 لاکھ روپئے معاوضہ اورسرکاری نوکری دینے کے لئے کرورجانے والے ہیں۔ ڈی ایم کے نے اسی کی مخالفت کی تھی۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبرمیں ٹی وی کے کی کرورمیں ایک ریلی تھی، جس میں بھگدڑمچ گئی تھی۔ اس دوران 41 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس حادثہ کی جانچ مدراس ہائی کورٹ نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کو سونپی تھی، لیکن سپریم کورٹ نے معاملے کی جانچ ریاستی پولیس سے لے کرسی بی آئی کے ہاتھوں میں دے دی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ جانچ کی نگرانی کورٹ کی ایک کمیٹی کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ وجے متاثرہ فیملی سے ملنے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




