Bharat Express DD Free Dish

CM Vijay

بدھ کے روز چنئی کے پنیور میں واقع TVK ہیڈکوارٹر میں اتحادی جماعتوں کے لیڈرز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ شام 4 بجے شروع ہونے والی یہ میٹنگ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اسی دوران اتحاد کے نام اور قیادت پر اتفاق رائے قائم ہوا۔

وزیر اعلیٰ وجے نے مزید کہا کہ پولیس کو اقتدار کا مرکز نہیں بننا چاہیے بلکہ اسے عوام کی حفاظت کرنی چاہیے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران سامنے آنے والے جرائم کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعات اچانک نہیں ہوئے بلکہ ان کے پیچھے پرانی دشمنی اور انتقام کا جذبہ بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا، ’’پولیس کو اقتدار کا مرکز نہیں بننا چاہیے،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو تمل ناڈو کے مہابلی پورم میں جنوبی علاقائی کونسل کے 31ویں اجلاس کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ہندوستان کا یہ خطہ ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم خطہ ہے۔

وجے اور ترشا کی ایک ساتھ موجودگی پہلے بھی عوامی اور سوشل میڈیا بحث کا موضوع رہی ہے۔ مئی میں وجے کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کی تقریب میں بھی  ترشا کو ان کے خاندان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کی قربت کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم وجے اور ترشا نے اپنے تعلقات کے بارے میں عوامی طور پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

چنئی۔ تمل ناڈو اسمبلی میں وزیراعلیٰ وجے کے بار بار ’’پاپا کہاں ہیں؟‘‘ پوچھنے پر سیاسی ماحول اس وقت گرم ہوگیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر نینار ناگندرن نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو اپنی والدہ سے پوچھنے کا مشورہ دے دیا۔

میٹنگ میں شامل نہ ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ وجے حکومت کاویری جل تنازعہ جیسے اہم موضوع سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔ میٹنگ میں ڈی ایم کے کے 30، اے آئی اے ڈی ایم کے کے 4، پی ایم کے، ایم این ایم اورڈی ایم ڈی کے کے ایک ایک رکن نے شرکت نہیں کی۔

سنگیتا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر عرضی واپس لینے کی اطلاع دی۔ جج نے تقریباً 15 منٹ تک پوچھ گچھ کے بعد درخواست منظور کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فیملی کورٹ میں جاری قانونی لڑائی ختم ہوگئی ہے۔

 مدراس ہائی کورٹ نے ادے ندھی اسٹالن معاملے میں کہا کہ پوچھ گچھ پوری ہونے کے بعد انہیں رہا کیا جائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کی گرفتاری یا ریمانڈ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے ویٹ لفٹر راجہ متھوپانڈی کے لیے 30 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ انعام ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجہ متھوپانڈی کی کامیابی ریاست کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

پولیس میں شکایت درج کرانے والی 25 سالہ خاتون کُلیتھلئی شہر کی ایک نجی دواخانے میں ملازمت کرتی ہے۔ الزام ہے کہ ورگور ساؤتھ اسٹریٹ کے رہائشی رمیش گزشتہ تین ماہ سے اسے ہراساں کر رہاے تھا۔