Bharat Express DD Free Dish

Tamil Nadu government

سابق وزیر پر سرکاری منظوریوں کے نام پر رقم وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد چنئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے۔ 177 نجی اسکولوں سے مبینہ طور پر رقم وصول کیے جانے کا معاملہ۔

ارون راج نے کہا کہ جب اسکیم کے آغاز کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے کا سوال سامنے آیا تو وزیراعلیٰ نے مدورائی کو منتخب کیا۔ ان کے مطابق مدورائی کی یہ مقدس سرزمین ماں میناکشی کی شفقت اور کرپا سے مالا مال ہے۔ اس اسکیم کا مقصد اہل خاندانوں کے نومولود بچوں کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ماں اور بچے کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

گنیش مورتیوں کے وسرجن پر سختی کی ایک بڑی وجہ ان کی تیاری اور سجاوٹ میں استعمال ہونے والے مختلف مواد کو بتایا جا رہا ہے۔ پلاسٹر آف پیرس، پینٹ اور کیمیکل وسرجن کے دوران آبی ذخائر میں شامل ہو سکتے ہیں، جس سے پانی کے معیار اور آبی حیات پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔این جی ٹی کے سامنے دائر کی گئی عرضی میں مورتی وسرجن کے لیے عارضی مصنوعی تالاب بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے،

وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کا اسمبلی میں بڑا اعلان،’ویتری پینم‘ اسکیم کے تحت خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کو مفت بس سفر کی سہولت، اہل خاندانوں کو سالانہ 3 مفت گیس سلنڈروں کی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں ملے گی

تمل ناڈو حکومت کے مطابق، 29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان بلگنڈولو میں کاویری ندی کے پانی کا بہاؤ صرف 158 سے 550 کیوسک کے درمیان رہا۔ حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ مقدار مقررہ 3,500 کیوسک یومیہ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔تمل ناڈو کا کہنا ہے کہ کاویری کے پانی پر اس کا انحصار خاص طور پر زرعی ضروریات کے لیے اہم ہے۔

وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے ویٹ لفٹر راجہ متھوپانڈی کے لیے 30 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ انعام ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجہ متھوپانڈی کی کامیابی ریاست کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں گائے کے ذبیحہ پر مکمل پابندی لگانے والے مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ مدراس ہائی کورٹ کی بینچ نے اس مسئلے سے آگے بڑھتے ہوئے پوری ریاست میں گائے کی ذبیحہ پر مکمل پابندی لگانے کا حکم دے دیا، جو عرضی کے دائرے سے باہر اور قانون کے مطابق نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے کو کرور حادثہ کے متاثرین سے مل کرمعاوضہ تقسیم کرنے اورنوکری کا خط دینے سے روکنے والی عرضی کو خارج کردی ہے۔ ججوں نے ڈی ایم کے کے وکیل سے کہا کہ وہ عدالت کوسیاسی لڑائی کا اسٹیج نہ بنائیں۔ اگربرسراقتدارٹی وی کے کے لیڈرحادثے سے متعلق بیان دے رہے ہیں توڈی ایم کے بھی اس کے جواب میں بیان دے سکتی ہے۔

تمل ناڈومیں وجے حکومت بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ وی سی کے نے آج ٹی وی کے کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجے کے پاس 116 اراکین اسمبلی کی حمایت تھی، اب یہ تعداد 120 ہوگئی ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے، اس لیے آئینی روایت اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو پہلے حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق گورنر کو ٹی وی کے کے سربراہ وجے کو مدعو کر کے حلف دلانا چاہیے اور پھر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔