Kapil Sibal On Tamil Nadu Political Crisis: اکثریت جانچنے کا اختیار گورنر کو نہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں، کپل سبل کا تمل ناڈو گورنر پر سخت تنقید، بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا
کپل سبل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے، اس لیے آئینی روایت اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق سب سے بڑی پارٹی کو پہلے حکومت بنانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق گورنر کو ٹی وی کے کے سربراہ وجے کو مدعو کر کے حلف دلانا چاہیے اور پھر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیے۔
Congress announces full support to TVK: تمل ناڈو میں حکومت سازی کی تیاری، کانگریس کا وجے کی پارٹی تملگا ویٹری کزگم کو مکمل حمایت دینے کا اعلان
تمل ناڈو کانگریس کے انچارج گریش چوڈنکر کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا کہ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اور کانگریس لیجسلیٹو پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ ٹی وی کے کو حکومت بنانے کے لیے مکمل حمایت فراہم کریں گے۔
SC’s stern comment on freebies: ’’مفت سہولیات دیتے رہیں گے تو کہاں سے آئے گا ترقی کے لیے پیسہ…‘‘؟ فری بیز پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
فری بیز سے متعلق معاملے کی سماعت چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے بڑھتے ہوئے ریونیو خسارے کے باوجود ریاستی حکومتوں کی جانب سے مفت اسکیمیں جاری رکھنے پر سوال اٹھایا۔





