راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت۔
ایودھیا کے رام مندر میں ہوئے چندہ چوری کا معاملہ اس دنوں سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے مسلسل برسراقتدارپارٹی پرسخت سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس درمیان شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے حکومت پرجم کرتنقید کی ہے۔ انہوں نے رام مندرٹرسٹ کوبرخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنجے راوت نے رام مندرمیں ہوئے مبینہ گھوٹالے کوڈکیتی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈکیتی میں 5 لاکھ سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔
سنجے راوت نے کہا کہ یہ ڈکیتی پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آرگنائزڈ کرائم (منظم جرائم) ہے اوران کے اوپرمکوکا لگنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندرٹرسٹ کو سب سے پہلے برخاست کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف چمپت رائے اوران کی گینگ کا کارنامہ نہیں ہے، اس میں اوربھی کئی لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی والے 10-5 لاکھ کے لئے لوگوں کو گرفتارکرلیتے ہیں اورایک ایک سال تک جیل میں ڈالتے ہین۔
ملک کی عوام کے ساتھ دھوکہ: سنجے راوت
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بھگوان رام کولوٹا، ملک کو لوٹا ہے۔ ملک کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موضوع پروزیراعظم نریندرمودی، وزیرداخلہ امت شاہ، بی جے پی صدرنتن نبین کی خاموشی پربھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس گھوٹالے میں شامل لوگوں کو بچا رہے ہیں، ثبوتوں کومٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے گھوٹالوں پرجیل میں ڈال دیا جاتا ہے، لیکن اتنے بڑے گھوٹالے پرسب خاموش ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رام مندرمیں شردھالووں یا عقیدت مندوں کے ذریعہ چڑھائی گئی رقم اورزیورات میں بڑی سطح پربدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھگوان شری رام اورماتا سیتا کوپیش کی گئی قیمتی زیورات غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شردھالووں نے ماتا سیتا کوسونے کا منگل سوترچڑھایا تھا، لیکن وہ بھی چوری ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھگوان شری رام اورماتا سیتا کے کنگن، جھمکے، دیگرسونے کے زیورات اوریہاں تک کہ سنہری رام چرت مانس بھی غائب ہے۔رکن پارلیمنٹ نے ان مبینہ چوری کے حادثات کے لئے بی جے پی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں شامل لوگ بی جے پی سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ چوری کی ہے، وہ بی جے پی کے لوگ ہی ہیں۔
ادھو ٹھاکرے نے شروع کیا ’رام رکشا آندولن‘
دوسری جانب، شیوسینا (یوبی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اتوارکے روزممبئی میں ’رام رکشا آندولن‘ کی شروعات کی۔ پارٹی کے سینئرلیڈرسنجے راوت نے بتایا کہ آندولن پورے مہاراشٹراورپھرملک کی دیگرریاستوں تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آندولن صرف ایک دن کا احتجاجی مظاہرہ نہیں ہے، بلکہ مندروں کی جائیداد اورشردھالووں (عقیدت مندوں) کےعقیدے کے تحفظ کے لئے بھرپورمہم چلائی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


