Urdu Conclave 2026

Ram Mandir Donation Case

 رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے کے درمیان ٹرسٹ کے سابق جنرل سکریٹری چمپت رائے نے مندر تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نرپیندر مشرا سے متعلق سنگین دعوے کئے ہیں۔چمپت رائے کے دعوے کے مطابق، رام مندرکی تعمیر کے دوران وہی فیصلے ہوئے جو نریپیندرمشرا چاہتے تھے۔

رام مندرٹرسٹ کے خازن گووند دیو گری نے کہا کہ گنتی کے لئے بغیر جیب والی ڈریس ہوتی ہے۔ جانچ کبھی کبھی ہوتی تھی۔ اب لازمی کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری رام مندرٹرسٹ کے خازن سوامی گووند دیوگری نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کبھی چیکنگ ہوتی تھی، لیکن اب اسے سختی سے نافذ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایودھیا کے رام مندر چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی کی اسٹیٹس رپورٹ بھی مانگی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فی الحال صرف ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ مرکز اور یوپی حکومت کو الگ سے نوٹس جاری نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’انہوں نے ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پر نماز پڑھوانے کا گناہ کیا اور ہم نے ایودھیا کو صاف، خوبصورت اور سناتن دھرم کے مرکز کے طور پر پھر سے قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ آج ایودھیا ایک شاندار شہر کے طور پر ترقی کررہا ہے۔

اب پورے معاملے پر سب کی نظریں 13 جولائی کو ہونے والی سماعت پر لگی ہوئی ہیں، جہاں سپریم کورٹ درخواست گزاروں کے مطالبات، الزامات اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد اپنا ابتدائی مؤقف واضح کر سکتی ہے۔ اس سماعت کے نتیجے کو رام مندر ٹرسٹ کے مالی انتظام اور مذہبی اداروں میں شفافیت کے حوالے سے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

چمپت رائے نے اپنے استعفے کی منظوری کے بعد اس معاملے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کردارپربھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کو ہندی میں دیئے گئے اپنے ایک صفحے کے تحریری بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ بینک کے قواعد کی خلاف ورزی ہوتی رہی، لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

نشی کانت دوبے اپنے اس دعوے کے بعد سے مشکل میں آگئے ہیں۔ ٹنّویادو اور اکھلیش یادو کو رشتہ دار بتانے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے لیڈر نشی کانت دوبے سے خاص ناراض ہیں۔ اسی سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈر منوج کاکا ایف آئی آر درج کروانے کے لئے لکھنو کے حضرت گنج تھانے پہنچ گئے ہیں۔ دوسری تحریر اٹاوہ میں درج کرائی گئی ہے۔

ٹرسٹ  کی میٹنگ میں یہ بات بھی رکھی گئی کہ ٹرسٹ میں جتنی بھی نئی تقرریاں ہوئیں، وہ چمپت رائے اور انل مشرا کے ذریعہ ہی کی گئی تھی۔ میٹنگ میں شامل سوامی پرمانند گری نے کہا کہ مذہب (دھرم) کی حفاظت کرنا ہمارا پہلا فریضہ ہے۔ جب لوگ عقیدت (آستھا) سے جڑتے ہیں توچھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ چڑھاوا چوری کے جو الزام لگے ہیں، اس سے پورا ملک مایوس ہے اور اس سے بدنامی بھی ہو رہی ہے۔

رام مندر ٹرسٹ کی یہ اہم میٹنگ مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جانا سب سے اہم ہے۔ میٹنگ کے آغازمیں گووند دیوگری نے میٹنگ کا ایجنڈا رکھا۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا موجود نہیں تھے۔ ٹرسٹ کے اراکین نے شرط رکھی تھی کہ میٹنگ تبھی ہوگی، جب یہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

 ایودھیا کے رام مندرمیں مبینہ چندہ چوری سے متعلق سیاست کافی تیزہوگئی ہے۔ شیوسینا (یوبی ٹی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے رام مندرٹرسٹ کوبرخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے آرگنائزڈ کرائم (منظم جرائم) قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھوٹالے میں کئی لوگ شامل ہیں۔