Bharat Express DD Free Dish

Ram Mandir Donation Case

پرینک کھڑگے نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں کہ رام بھکتوں کے جذبات سے کھیل نہ کیا جائے، لیکن سوال یہ ہے کہ ان جذبات سے کھیلنے والا کون ہے؟انہوں نے کہا، "کیا کانگریس، سماجوادی پارٹی یا اپوزیشن کی کسی جماعت کا کوئی لیڈر اس معاملے میں ملوث ہے؟ نہیں،"

وشو ہندو پریشد کے انٹرنیشنل صدر آلوک کمار نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور ایسے لوگوں کو لایا جائے، جو مندر کے انتظام وانصرام (ایڈمنسٹریشن) کا تجربہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹرسٹ کی سفارش پر ایس آئی ٹی بنائی گئی، یہ خوش آئند ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکنِ پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری کا معاملہ اب صرف اپوزیشن کا مسئلہ نہیں رہا، بلکہ یہ پورے ملک کے بھکتوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مذہبی عقیدت اور آستھا سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق تمام ملزمان کسی نہ کسی شکل میں مندر میں آنے والے نذرانوں کی گنتی، نگرانی یا اس سے متعلق انتظامی ذمہ داریوں سے وابستہ تھے۔ بعض ملزمان کے قبضے سے نقد رقم ملنے اور ان کے بینک کھاتوں میں مشتبہ لین دین کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔