Urdu Conclave 2026

Ram Mandir Donation Row: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں ایف آئی آر، استعفیٰ اور گرفتاری کے بعد بھی نہیں تھم رہا تنازعہ، وی ایچ پی نے اٹھائے یہ سوال

وشو ہندو پریشد کے انٹرنیشنل صدر آلوک کمار نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور ایسے لوگوں کو لایا جائے، جو مندر کے انتظام وانصرام (ایڈمنسٹریشن) کا تجربہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹرسٹ کی سفارش پر ایس آئی ٹی بنائی گئی، یہ خوش آئند ہے۔

رام مندرکے چڑھاوے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پرایف آئی آردرج ہونے کے بعد پورے معاملے نے طول پکڑلیا ہے۔ رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اورٹرسٹی انل مشرا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن نے مرکزاورٹرسٹ پرسخت سوال اٹھائے ہیں۔ اس درمیان وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے انٹرنیشنل صدرآلوک کمارنے کہا کہ سسٹم میں سدھارکی ضرورت ہے۔ ۔

ایک اورکمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں: وی ایچ پی

نیوزایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا، ”مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لئے ایک اورکمیٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ الزام صرف دوٹرسٹیوں پرہے، باقی سب پرنہیں، اس لئے سب سے ضروری یہ ہے کہ نظام کوبہتربنایا جائے اورایسے لوگوں کولایا جائے، جنہیں مندرایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو۔ ایسا اس لئے کیا جانا چاہئے تاکہ بھگوان رام کی سبھی جائیدادیں پوری طرح محفوظ رہیں، بھکتوں کوپریشانی نہ ہواوراس جگہ سے لوگوں کی عقیدت میں اضافہ ہو۔ مجھے امید ہے کہ ٹرسٹی ایسا ضرورکریں گے۔”

کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا: وی ایچ پی

آلوک کمارنے کہا، ”مجھے اس بات سے اطمینان ہے کہ الزام لگنے کے فوراً بعد ہی ایس آئی ٹی بنانے کا مطالبہ ہوا اورٹرسٹ نے خود ہی ایسا کیا۔ جس دن ملزمین کے نام سامنے آئے، اسی دن ان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی۔ میں پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سبھی ملزمین چاہے وہ کوئی بڑا افسرہویا چھوٹا ملازم۔ کسی بھی قصوروارکوبخشا نہیں جانا چاہئے۔”

ان ملزمین کوکیا گیا گرفتار

اس معاملے پراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ الزام سامنے آتے ہی حکومت نے فوراً ایس آئی ٹی کی تشکیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جمعرات دیررات مندرکے ملازمین، نقدی گننے والے اسٹاف اورکچھ بینک کے سابق افسران سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی۔ الزام ہے کہ ان سبھی نے آپسی ملی بھگت سے مندرکی رقم غبن کر لی۔ گرفتارکئے گئے ملزمین میں اویناش شکلا، انوکلپ مشرا، لوکش مشرا، منیش کماریادو، کرونیش پانڈے، رماشنکرمشرا، سبھاش شریواستواوررام شنکریادوعرف ٹنّو شامل ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read