Urdu Conclave 2026

Ram Mandir Donation Case

رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کے نئے مہامنتری کے لئے سوامی واسودیوانند سرسوتی کا نام سب سے مضبوط دعویدار کے طورپرابھر کرسامنے آیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ چمپت رائے کا مقام لے سکتے ہیں۔ وشوہندو پریشد اورایودھیا کے دیگرسنت مہاتما بھی انہیں ہی اس عہدے کے لئے سب سے مناسب اورموزوں تسلیم کررہے ہیں۔

پولیس اب بحال شدہ چیٹس میں درج رقوم کا ملزمان کے بینک کھاتوں میں ہونے والے لین دین سے موازنہ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر چوری کی گئی رقم سے کن افراد نے کار، موٹر سائیکل، مکان یا دیگر جائیدادیں خریدیں۔ اگر بینک ریکارڈ اور چیٹس میں موجود معلومات آپس میں مطابقت رکھتی ہیں تو یہ شواہد کیس کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

آرایس ایس کے سرکاریہ واہک دتاتریہ ہوسبلے نے کہا کہ رام مندرمیں چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے پر اس وقت جو ابہام اور غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، وہ ختم ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جوابہام اور غیر یقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے، اسے جلد ازجلد ختم ہونا چاہئے۔ ہماری توقع ہے کہ مندر انتظامیہ اور حکومت کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

 بی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے چمپت رائے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق، وہ وزیراعظم مودی کے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جانچ جاری ہے۔ کوئی بھی قصوروار اس معاملے میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس معاملے میں چمپت رائے اورگوپال راؤ کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری کے ملزم لوکش مشرا کی زیرتعمیرمکان پربلڈوزرکارروائی ہوسکتی ہے۔ 18,000  ماہانہ تنخواہ پانے والے لوکش مشرا نے دو فلور کا عالیشان مکان بنوایا ہے۔ پولیس نے پڑوسی سے پوچھ گچھ کی اور جائیداد کے دستاویزوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مہاکمبھ کے دوران رام مندرمیں سب سے زیادہ چوری ہوئی۔ ایودھیا پولیس کی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران بہنوئی-سالے کی جوڑی لوکش مشرا اورانوکلپ مشرا نے سب سے زیادہ رقم کی چوری کی۔ چوری کے پیسوں سے سب سے زیادہ جائیدایں بھی اسی جوڑی نے خریدیں۔

ایودھیا پولیس نے رام مندر چندہ چوری معاملے میں چمپت رائے کا بیان درج کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے جانچ میں معیاری طریقہ کارکی خلاف ورزی پائی، جس کے بعد 8 گرفتاریاں ہوئیں اور80 لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ اس معاملے نے سیاسی شکل اختیارکرلی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں جوابدہی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی جانچ جاری ہے اوراسی سلسلے میں گرفتارکئے گئے سبھی ملزمین کو عدالت نے 13 جولائی تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

ایودھیا میں رام مندر کے چندے کی مبینہ چوری کا معاملہ مسلسل گرماتا جا رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کیس کے ملزمان کی وکالت یا ان کا مقدمہ لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایودھیا بارایسوسی ایشن نے رام مندر ٹرسٹ سے متعلق چمپت رائے، انل مشرا اور گوپال رائے کو تین دنوں کے اندر چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ایودھیا بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی میٹنگ میں ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا ہے کہ چمپت رائے-انل مشرا اور گوپال راو کو رام نگری چھوڑنی ہوگی۔