Bharat Express DD Free Dish

Ram Mandir Donation Theft Case: ’’چمپت رائے جائیں گے جیل، میں وزیراعظم مودی کے رابطے میں…‘‘ چڑھاوا چوری معاملے میں ونے کٹیار کا سنسنی خیز انکشاف

 بی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے چمپت رائے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق، وہ وزیراعظم مودی کے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جانچ جاری ہے۔ کوئی بھی قصوروار اس معاملے میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس معاملے میں چمپت رائے اورگوپال راؤ کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

نئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ اوررام مندرتحریک کے دوران کافی سرگرم رہے فائربرانڈ لیڈرونے کٹیارنے کہا کہ موجودہ پیش رفت کے بارے میں حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا اورجو بھی ہوگا، وہ ٹھیک ہوگا۔ ونے کٹیارنے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی سے رابطے میں ہیں اورانہیں یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں چمپت رائے اورگوپال راؤکے نام بھی سامنے آئے ہیں اورتحقیقات کی بنیاد پرچمپت رائے کوجیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

ونے کٹیار نے کہا، “چمپت جی تو… اب کیا کہیں ہم ان کو۔ جب میں ادھرآیا، تین دنوں بعد تو ہم نے کہا، ‘چمپت جی، کہاں یہاں چلے آئے ہو۔ کارسیوک پورم میں رہو۔ اگرکچھ کرنا ہے تو ہمارے گھرپرآجاو، لیکن ان کوبات سمجھ یمیں نہیں آئی، میں کیا کرسکتا ہوں۔ میں نے ان کوکہا کہ لگتا ہے کہ آپ کی بھی قسمت ٹھیک نہیں ہے۔

پیسوں کی زبردست بدعنوانی ہوئی: ونے کٹیار

انہوں نے کہا کہ ”جب ہم جائیں گے توسب کے منہ اتنے اتنے سے ہوجائیں گے۔” بابری مسجد انہدام کا ذکرکرتے ہوئے ونے کٹیارنے بتایا کہ اس وقت کے وزیراعلیٰ کلیان سنگھ نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا اس وقت کے وزیراعظم پی وی نرسمہا راوان کے دوست ہیں اوران سے بات کرنے کو کہا تھا۔ ان کے مطابق، نرسمہا راو مسلسل فون کرکے حالات کی جانکاری لے رہے تھے اورڈھانچہ منہدم کرنے کے بعد انہوں نے کہا تھا- ”اب توبھیجنا پڑے گا ہی۔”

ایس آئی ٹی کررہی ہے معاملے کی جانچ

رام مندرچڑھاوا اورمبینہ غبن معاملے پرونے کٹیارنے کہا کہ اس معاملے میں پیسوں کا زبردست غبن ہوا ہے اوراس کی جانچ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اویناش اس گروپ کا حصہ نہیں تھے اوراگران کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تواس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی ایک ہی دن میں جانچ پوری نہیں کرتی، اس میں دو تین دن یا اس سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے اور 8 ملزمان کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read