Owaisi on SRJBTK CEO Appointment: اویسی نے رام مندر چندہ چوری معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا کیا مطالبہ، CEO کی تقرری پر بھی اٹھایا سوال
تلنگانہ میں جاری خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے اویسی نے کہا کہ میپنگ میں بے ضابطگیوں، جیسے 6 سے زیادہ بچوں کی میپنگ والے معاملات کے سلسلے میں ووٹروں کو ایس آئی آر نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔
Opposition MPs March During Parliament Session: اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمے سے مکر دروازے تک مارچ، وزیرِ داخلہ سے ایوان میں جواب دینے کا مطالبہ
گزشتہ 20 جولائی کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی، ایودھیا رام مندر کے چندے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر معاملات کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مارچ کیا گیا۔ یہ مارچ پریرنا استھل پر مہاتما گاندھی کے مجسمے سے شروع ہو کر مکر دروازے تک نکالا گیا۔
”جولوگ چڑھاوے کی چوری نہیں روک پائے، وہ پیپرلیک کیسے روک سکتے ہیں؟‘‘، پارلیمنٹ میں اکھلیش یادو مرکزی حکومت پربرسے
لوک سبھا فی الحال پیپرلیک کو روکنے کے لئے ایک ترمیمی بل پربحث کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پیپر لیک سے متعلق حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں 20 سے زائد امتحانات کے پرچے لیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر میں دیئے گئے چندے اور چڑھاوے میں بھی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
Ram Mandir Chanda Chori: رام مندر چندہ چوری معاملہ میں ایس آئی ٹی دوبارہ ایودھیا جائے گی، ان لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کا امکان
ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی اس بار اضافی دستاویزات کا جائزہ لینے، چندے کے انتظام سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کرنے اور ٹرسٹ کے ذمہ داران سے تفصیلی پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ ایودھیا پہنچ سکتی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نقد چندے کی گنتی کے دوران کئی مرتبہ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی،
CM Yogi Adityanath On Ram Mandir, Hanumangarhi and Namaz: ’’ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوانے والے ’آستھا‘ کی بات کر رہے ہیں…‘‘ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں اپوزیشن پرکی سخت تنقید
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’انہوں نے ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پر نماز پڑھوانے کا گناہ کیا اور ہم نے ایودھیا کو صاف، خوبصورت اور سناتن دھرم کے مرکز کے طور پر پھر سے قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ آج ایودھیا ایک شاندار شہر کے طور پر ترقی کررہا ہے۔
Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چندہ چوری کیس پہنچاسپریم کورٹ، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست پر 13 جولائی کو اہم سماعت
اب پورے معاملے پر سب کی نظریں 13 جولائی کو ہونے والی سماعت پر لگی ہوئی ہیں، جہاں سپریم کورٹ درخواست گزاروں کے مطالبات، الزامات اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد اپنا ابتدائی مؤقف واضح کر سکتی ہے۔ اس سماعت کے نتیجے کو رام مندر ٹرسٹ کے مالی انتظام اور مذہبی اداروں میں شفافیت کے حوالے سے نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Ram Mandir Donation Controversy: رام مندر چڑھاوا چوری کے الزامات کے دوران استعفیٰ کے باوجود چمپت رائے کا اثربرقرار، ٹرسٹ کے بینک کھاتوں کی ذمہ داری دوقریبی ساتھیوں کوسونپ دی گئی
چمپت رائے نے اپنے استعفے کی منظوری کے بعد اس معاملے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کردارپربھی سوالات اٹھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کو ہندی میں دیئے گئے اپنے ایک صفحے کے تحریری بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ بینک کے قواعد کی خلاف ورزی ہوتی رہی، لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔
Ram Mandir donation theft case: رام مندچندہ چوری کیس میں بڑا انکشاف، ایک سال پرانا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا بحال، چیٹس سے دو کروڑ روپے کی مبینہ چوری کا راز بے نقاب
پولیس اب بحال شدہ چیٹس میں درج رقوم کا ملزمان کے بینک کھاتوں میں ہونے والے لین دین سے موازنہ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر چوری کی گئی رقم سے کن افراد نے کار، موٹر سائیکل، مکان یا دیگر جائیدادیں خریدیں۔ اگر بینک ریکارڈ اور چیٹس میں موجود معلومات آپس میں مطابقت رکھتی ہیں تو یہ شواہد کیس کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔
Badrinath Donation Theft Scam: ایودھیا کے بعد بدریناتھ میں بھی ’چندہ چور گینگ‘ ! چڑھاوے پر ہاتھ صاف، سی سی ٹی وی میں کیا ہوا قید؟ مندر کمیٹی کا بڑا بیان
بدریناتھ دھام میں چڑھاوے اور عطیات میں بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد مندر کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندرچڑھاوا چوری پرآرایس ایس کا پہلا بیان، دتّا تریے ہوسبلے نے کہا- ”جوقصوروار پائے جائیں گے انہیں…
آرایس ایس کے سرکاریہ واہک دتاتریہ ہوسبلے نے کہا کہ رام مندرمیں چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے پر اس وقت جو ابہام اور غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، وہ ختم ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جوابہام اور غیر یقینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے، اسے جلد ازجلد ختم ہونا چاہئے۔ ہماری توقع ہے کہ مندر انتظامیہ اور حکومت کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گی۔





