Ram Mandir Donation Theft Case: ’’چمپت رائے جائیں گے جیل، میں وزیراعظم مودی کے رابطے میں…‘‘ چڑھاوا چوری معاملے میں ونے کٹیار کا سنسنی خیز انکشاف
بی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے چمپت رائے سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کے مطابق، وہ وزیراعظم مودی کے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جانچ جاری ہے۔ کوئی بھی قصوروار اس معاملے میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ اس معاملے میں چمپت رائے اورگوپال راؤ کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔
Ram Mandir Donation Theft Case: ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں آئی بڑی خبر، ملزم لوکش مشرا کے گھرچلے گا بلڈوزر! چوری کی رقم سے عالیشان مکان بنوانے کا الزام
ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری کے ملزم لوکش مشرا کی زیرتعمیرمکان پربلڈوزرکارروائی ہوسکتی ہے۔ 18,000 ماہانہ تنخواہ پانے والے لوکش مشرا نے دو فلور کا عالیشان مکان بنوایا ہے۔ پولیس نے پڑوسی سے پوچھ گچھ کی اور جائیداد کے دستاویزوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندرمیں مہاکمبھ کے دوران ہوئی سب سے بڑی چوری، بہنوئی-سالے کی جوڑی نے کیا بڑا گناہ، اب ای ڈی بھی کرے گی جانچ
مہاکمبھ کے دوران رام مندرمیں سب سے زیادہ چوری ہوئی۔ ایودھیا پولیس کی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران بہنوئی-سالے کی جوڑی لوکش مشرا اورانوکلپ مشرا نے سب سے زیادہ رقم کی چوری کی۔ چوری کے پیسوں سے سب سے زیادہ جائیدایں بھی اسی جوڑی نے خریدیں۔
Ram Mandir Donation Theft Case: چمپت رائے تک پہنچی رام مندر چڑھاوا چوری کی جانچ کی آنچ، پولیس نے درج کیا بیان، جانئے اب کیا ہے پیش رفت
ایودھیا پولیس نے رام مندر چندہ چوری معاملے میں چمپت رائے کا بیان درج کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے جانچ میں معیاری طریقہ کارکی خلاف ورزی پائی، جس کے بعد 8 گرفتاریاں ہوئیں اور80 لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ اس معاملے نے سیاسی شکل اختیارکرلی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں جوابدہی کا مطالبہ کررہی ہیں۔
Congress V/s BJP, Poster Controversy: ’بی جے پی کے ایجنڈے میں صرف راہل گاندھی!‘… پوسٹر تنازع پر کانگریس برہم، رام مندر چندہ اور پیپر لیک معاملے پر بھی حکومت کو گھیرا
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ منوج کمار نے راہل گاندھی کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کے سبھی 8 ملزمین کو 13 جولائی تک جیل، 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا
رام مندر چڑھاوا چوری معاملے کی جانچ جاری ہے اوراسی سلسلے میں گرفتارکئے گئے سبھی ملزمین کو عدالت نے 13 جولائی تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔





