Bharat Express DD Free Dish

Ram Mandir Trust On Resignation: چمپت رائے کے استعفیٰ پر فیصلہ باقی! رام جنم بھومی ٹرسٹ نے جاری کیا بڑا بیان

رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹ کے رکن انل مشرا نے استعفیٰ دے دیا، لیکن اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹرسٹ نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔ خط  میں کہا گیا ہے کہ رام مندر(ایودھیا) میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیش آنے والے واقعات سے ہم بے حد صدمے میں ہیں اورغمزدہ ہیں۔

رام مندرچڑھاوا چوری معاملے کے درمیان رام جنم بھومی ٹرسٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چمپت رائے اورانل مشرا کا استعفیٰ ملا ہے۔ دونوں کے استعفیٰ پراگلی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ٹرسٹ نے کہا کہ شردھالووں (عقیدت مندوں) کی چڑھائی ہوئی چاندی کی اینیں اورزیورات محفوظ ہیں۔ ٹرسٹ کے بیان سے یہ واضح ہے کہ ابھی تک چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرکوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس پرفیصلہ باقی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رام مندر(ایودھیا) میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیش آنے والے واقعات سے ہم بے حد صدمے میں اورغمزدہ ہیں۔ یہاں خدمت کرنے والے تمام رام بھکتوں اوررام سیوکوں کے نمائندوں کے طورپر، ہم منصفانہ تحقیقات اوررام بھکتوں کویقین دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ چمپت رائے اورٹرسٹی انل مشرا سے استعفیٰ ملا ہے۔ ٹرسٹ اپنی اگلی میٹنگ میں اس پرغور کرے گا۔

چاندی کی اینٹیں، اورزیورات محفوظ ہیں: ٹرسٹ

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ ان عقیدت مندوں (شردھالوبھکتوں) کویقین دلاتا ہے، جنہوں نے ذاتی طورپرچاندی کی اینٹیں، زیورات وغیرہ ٹرسٹ کے عہدیداروں کوبھگوان شری رام کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے سونپے ہیں، یہ اشیاء حفاظت کے ساتھ دستیاب ہیں۔ مندرکے عطیہ خانوں سے ملنے والی رقم سے متعلق ٹرسٹ کی درخواست پراتر پردیش حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ ایس آئی ٹی سے موصولہ عبوری رپورٹ کی بنیاد پرٹرسٹ نے ایف آئی آردرج کردی ہے اورقانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بادل چھٹیں گے، اندھیرا ہٹے گا: رام مندرٹرسٹ

اس خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم سبھی کو یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی ناخوشگوارصورتحال پیدا نہ ہو، ہم اس بات کویقینی بنائیں گے۔ مجرمین کوقانون کے مطابق، سخت سزا ملے۔ ہم غیرسماجی، غیرمذہبی اورخود غرض عناصرکی جانب سے سناتن دھرم کوداغدارکرنے کی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پھیلائی جانے والی گمراہ کن اوربے بنیاد افواہوں سے خود کو بچائیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ دوسرے ان کا شکارنہ ہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ بادل چھٹ جائیں گے، اندھیرا ختم ہوجائے گا، سچائی کا سورج چمکے گا اوربھگوان شری رام کی عقیدت کا مضبوط دھارا بلا تعطل بہتا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read