Bharat Express DD Free Dish

Ayodyha Ram Mandir

رام مندر ٹرسٹ کی یہ اہم میٹنگ مہنت نرتیہ گوپال داس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جانا سب سے اہم ہے۔ میٹنگ کے آغازمیں گووند دیوگری نے میٹنگ کا ایجنڈا رکھا۔ میٹنگ میں چمپت رائے اورانل مشرا موجود نہیں تھے۔ ٹرسٹ کے اراکین نے شرط رکھی تھی کہ میٹنگ تبھی ہوگی، جب یہ دونوں میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔

رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور ٹرسٹ کے رکن انل مشرا نے استعفیٰ دے دیا، لیکن اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ٹرسٹ نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں فیصلہ ہوگا۔ خط  میں کہا گیا ہے کہ رام مندر(ایودھیا) میں گزشتہ کچھ دنوں سے پیش آنے والے واقعات سے ہم بے حد صدمے میں ہیں اورغمزدہ ہیں۔

 ایودھیا رام مندرچڑھاوا چوری معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے ساتویں دن وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ابتدائی رپورٹ سونپی۔ گزشتہ 6 دنوں سے کمیٹی یہ جانچ کر رہی تھی۔ اب اس کی رپورٹ جلد ہی منظر عام پر آسکتی ہے۔

شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے مطابق اعلیٰ پجاریوں نے صبح 9:15 بجے ویدک روایات کے مطابق رسومات کی قیادت کی اور پوجا صبح 10:30 بجے اختتام پذیر ہوئی۔