
14 اپریل کو رام مندر کے اوپر تمام مذہبی رسومات کے بعد مندر کا کلش نصب کر دیا گیا ہے۔ شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کے مطابق اعلیٰ پجاریوں نے صبح 9:15 بجے ویدک روایات کے مطابق رسومات کی قیادت کی اور پوجا صبح 10:30 بجے اختتام پذیر ہوئی۔ ویدک رسومات کے بعد مشینوں اور کرینوں کی مدد سے کلش کو مندر کے اوپر رکھا گیا۔
اگلا مرحلہ ’’دھوج دنڈ‘‘ کی تنصیب کا
چمپت رائے نے کہا کہ مندر کی تعمیر میں ایک اہم سنگ میل ویساکھی اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر حاصل کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا ’’اگلے مرحلے میں مندر کے مرکزی شیکھر (چوٹی) پر ’’دھوج دنڈ‘‘ کی تنصیب کا عمل شروع ہوگا۔ مجموعی طور پر تعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘ چمپت رائے نے یہ بھی بتایا کہ تعمیراتی مشینری کو اب مندر کے احاطے سے ہٹا دیا جائے گا، جو کہ ایک اہم تبدیلی کا نشان ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا خوشی کا اظہار
دریں اثنا اس اہم سنگ میل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰیوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر نہ صرف روحانی عقیدت، بلکہ ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی ایک طاقتور علامت ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایودھیا میں بھگوان شری رام کا عظیم الشان مندر ہندوستان کے لوگوں کی اجتماعی عقیدت اور اٹل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایودھیا میں رام مندر عالمی سطح پر سناتن اقدار کو تقویت دے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔