Urdu Conclave 2026

Ram Mandir Donation Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں سپریم کورٹ نے ٹرسٹ کو جاری کیا نوٹس، ایس آئی ٹی سے مانگی رپورٹ

سپریم کورٹ نے ایودھیا کے رام مندر چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی کی اسٹیٹس رپورٹ بھی مانگی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فی الحال صرف ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ مرکز اور یوپی حکومت کو الگ سے نوٹس جاری نہیں کیا۔

ایودھیا کا رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں اب سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پرپیر(13 جولائی) کوسماعت کرتے ہوئے رام جنم بھومی تیرتھ چھیترٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایس آئی ٹی سے معاملے کی جانچ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی آئندہ سماعت آئندہ پیر(20 جولائی) کوہوگی۔

رام مندرچڑھاوا چوری معاملے کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت اورجسٹس جائے مال باغچی اوروی موہنا کی بینچ نے کی۔ بینچ نے اترپردیش حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ مانگی ہے۔ عدالت نے کہا، ’’ہم اترپردیش حکومت کے ذریعہ تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی کواسٹیٹس رپورٹ سونپنے کا حکم دیتے ہیں۔ اس معاملے کوآگے کی سماعت کے لئے اگلے پیرکے روزلسٹ کریں اوراسٹیٹیس رپورٹ میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی جانکاری بھی دیں۔‘‘

سالسٹر جنرل نے عدالت سے کیا کہا؟

سماعت کے دوران ایک وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس معاملے کی جانچ کے لئے اترپردیش حکومت نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے۔ اس پرسالسٹرجنرل نے کہا کہ وہ اترپردیش حکومت کی طرف سے پیش ہورہے ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا وہ مرکزی حکومت کی طرف سے بھی نوٹس قبول کریں گے، جس پرانہوں نے رضامندی ظاہرکی۔ حالانکہ بعد میں عدالت نے واضح کیا کہ فی الحال صرف ٹرسٹ کونوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ مرکزاوریوپی حکومت کوالگ سے نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Supreme Court Proposal rejected by Hindu-Muslim Parties: سنبھل، متھرا اور گیان واپی پر سپریم کورٹ نے کہا- ثالثی سے نکالیں حل، ہندو-مسلم فریق نے کہا- سماعت ضروری

20 جولائی کو ہوگی معاملے کی آئندہ سماعت

سماعت کے دوران سالسٹرجنرل نے عدالت سے کہا کہ مرکزاوراترپردیش حکومت اس معاملے میں عدالت کی ہرممکن مدد کریں گی۔ سپریم کورٹ نے معاملے کی آئندہ سماعت اگلے پیرکے روزطے کی ہے۔ تب تک ایس آئی ٹی کواپنی اسٹیٹس رپورٹ عدالت میں پیش کرنی ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔