Weather Update: شمالی ہندوستان میں پھر خراب ہوگا موسم، بارش اور سردی میں اضافے کا الرٹ؛ پہاڑوں پر ہوگی برف باری
موسم کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے جاری کیا ہے۔ محکمہ نے پیش قیاسی کی ہے کہ ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس4 جنوری کی رات سے شمالی ہندوستان میں برف باری اور بارش لائے گی۔
Brutality against tribal women: اڈیشہ میں قبائلی خواتین پر بربریت معاملے میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر کیا بڑا حملہ
اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں دو قبائلی خواتین کو درخت سے باندھ کر مار پیٹ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کو گووردھن پور گاؤں میں پیش آیا۔ خواتین پر کچھ قبائلی خاندانوں کا مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کرنے کا الزام تھا۔
SP MP Zia ur Rahman Barq: سنبھل پہنچے ایم پی ضیاء الرحمان برق، کہا- امن کو آگ لگانے والا تھا یہاں کا واقعہ
سنبھل تشدد پر بیان دیتے ہوئے برق نے کہا کہ وہ واقعہ امن کو آگ لگانے والا تھا۔ ہمارے لوگوں کو قتل کیا گیا اور ہمارے ہی خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ بجلی چوری پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کل پولیس کی لاٹھی غائب ہو جائے گا تو مجھے ذمہ دار ٹھہریا جائےگا۔
Demand of Bharat Ratna for Manmohan Singh: منموہن سنگھ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ تیز، تلنگانہ کی اسمبلی میں قرارداد منظور،اپوزیشن نے کی حمایت
سی ایم ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے ملک کو عالمی سطح پر مضبوطی دلائی ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی جب ہماری مالی حالت اچھی نہیں تھی۔ معلومات کا حق(آر ٹی آئی) اور روزگار کی گارنٹی جیسے قوانین اس کی دیرپا میراث کی نمائندگی کرتے ہیں۔
Nitesh Rane Controversial Statement: بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے کیرالہ کو کہا منی پاکستان، کہا- 12000 خواتین کو بچایا
مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک تقریب کے دوران بی جے پی لیڈر نتیش رانے نے کیرالہ کا موازنہ منی پاکستان سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست منی پاکستان کی طرح ہے، یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی اور ان کی بہن وہاں سے ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
Does Jupiter protect Earth from asteroids and comets? کیا جو پیٹر ہمارے نظام شمسی کا ویکیو م کلینر ہے
زمین کی آب و ہوا میں زبردست تبدیلیاں: جوپیٹر کی چمک زمین پر سورج کی چمک سے 10,000 گنا زیادہ ہوگی، اس سے زمین کا ایٹموسفیئر گرم ہوجائےگا اور ایٹموسفیئر کا دباؤ بڑھ جائے گا۔ اس کی گرمی سے سمندر ابلنے لگے گا اور زندگی ایک طرح سے مفلوج ہوکر رہ جائے گی۔
Sambhal News:سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سامنے مندر کا دعویٰ،کشیپ برادری نے پوجا کی مانگی اجازت،انتظامیہ نے جانچ کردی شروع
آپ کو بتا دیں کہ سنبھل تشدد کے بعد جامع مسجد کے بالکل سامنے پولیس چوکی بھی بنائی جارہی ہے۔ جس جگہ پوسٹ بنائی جارہی ہے اس کے بالکل ساتھ ہی ایک خالی میدان ہے۔اب اسی میدان کو لیکر کشیپ سماج نے دعویٰ شروع کردیا ہے۔
Meet Boji, the dog who uses metro: ‘بوجی’میٹرو، ٹرام، فیری اور بس سے روزانہ 30 کلومیٹر کا سفر اکیلےکرتا ہے، ان کے ہزاروں فالورز بھی ہیں
وہ تمام اصول و ضوابط پرعمل کرتا ہے۔ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے۔ میٹرو میں سفر کے دوران وہ کبھی پیلی لکیر کو عبور نہیں کرتا، وہ سڑک کے اصولوں پر عمل کرتا ہے۔ لوگوں کے ساتھ بہت اچھی طرح سے ملتا ہے۔
Delhi Assembly Election: اماموں کے بعد پجاریوں اور گرنتھیوں کو بھی تنخواہ دینے والی اسکیم کا کجریوال نے کیا اعلان،چھ ماہ سے تنخواہ کیلئے احتجاج کررہے ہیں دہلی کے امام
اس اسکیم کے تحت مندر کے پجاریوں اور گرودواروں کے گرنتھیوں کو ہر ماہ 18000 روپے کی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے۔ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی۔ یہ اسکیم کل کناٹ پلیس سے شروع ہوگی۔
Detachable Airplane Technology: طیارے حادثہ میں اب تک ایک لاکھ 50ہزار سے زائد افراد ہلاک ،روس کی اس ٹیکنالوجی سے نہیں ہوں گی اب اموات
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز کے 80 فیصد حادثات ٹیک آف کے بعد 3 منٹ اور لینڈنگ سے 8 منٹ پہلے ہوتے ہیں۔