PM Modi Wishes CM Dhami Birthday: ’دیوبھومی کی ترقی میں دن رات مصروف ہیں دھامی‘، وزیر اعظم مودی نے وزیراعلیٰ کو سالگرہ پر کیا کہا؟
وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی ترقی اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی وابستگی اور محنت کی تعریف کی۔
Union Home Amit Shah: سی ایم دھامی کی سالگرہ پر امت شاہ کا خصوصی پیغام، اتراکھنڈ کی ترقی اور ثقافت کی تعریف
مرکزی وزیرامت شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی۔ اس پیغام میں اتراکھنڈ کی ثقافتی وراثت اور ترقی کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔امت شاہ کے پیغام میں وزیر اعلیٰ دھامی کی مدتِ کار کے دوران ریاست میں ترقی اور ثقافتی تحفظ سے متعلق کوششوں کا بھی ذکر کیا گیا۔
Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی 17 ستمبر کو سیمی کان انڈیا 2026 کا کریں گے افتتاح، 52 ممالک کی 600 سے زائد کمپنیاں لیں گی حصہ
زیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق 17 سے 19 ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس اور نمائش کا موضوع سلی کان سے سسٹم تک: ماحولیاتی نظام کی تعمیر ہوگا۔اس پروگرام میں سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کی قدر کی زنجیر سے وابستہ عالمی اور بھارتی کمپنیاں، پالیسی ساز، سرمایہ کار، محققین، اسٹارٹ اپس، تعلیمی ادارے اور طلبہ ایک جگہ جمع ہوں گے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد بھارت میں باہمی تعاون، سرمایہ کاری،
India Summons Pakistan Charge d’Affaires: بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے قائم مقام سفیر کو کیا طلب، پاک بحریہ کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر جتایا اعتراض
15 ستمبر کی شام شمالی بحیرہ عرب میں بھارتی بحریہ کے ایک فرنٹ لائن جنگی جہاز اور پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز کے درمیان ٹکر ہو گئی تھی۔ پاکستانی بحری جہاز معمول کی نگرانی کی مہم پر تعینات بھارتی جنگی جہاز کے انتہائی قریب تیز رفتاری سے آیا اور اس دوران اس نے غیر پیشہ ورانہ انداز اختیار کیا۔ اسی وجہ سے دونوں جہازوں کے درمیان ٹکر ہوئی۔
Hakeem Abdul Hameed 118th Birth Anniversary: جامعہ ہمدرد کے بانی چانسلر حکیم عبد الحمید مرحوم کی 118ویں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی
اپنے صدارتی خطاب میں جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم زیڈ عابدین نے کہا کہ بانی ڈے محض ایک عظیم شخصیت کو یاد کرنے کا موقع نہیں بلکہ ان اقدار اور وژن پر غور کرنے کا بھی موقع ہے جن کی بنیاد پر جامعہ ہمدرد وجود میں آیا۔پروفیسر عابدین نے حکیم عبد الحمید کو ایک ممتاز طبیب کے ساتھ ساتھ ماہرِ تعلیم، مخیر، دانشور اور دور اندیش ادارہ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یقین تھا کہ علم کا اعلیٰ ترین مقصد اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب اسے انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے۔
Preparations for a Major Operation in Congress: انتخابات سے قبل کانگریس میں بڑے آپریشن کی تیاری، اے آئی سی سی سیکریٹریز سے لے کر ضلعی صدور تک ہوگی کڑی نگرانی
ذرائع کے مطابق، اب جنرل سکریٹری اور انچارج کے ساتھ مقرر کیے گئے سکریٹریوں کو متعلقہ ریاستوں میں ہر ماہ کم از کم 15 سے 20 دن گزارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کا مقصد صرف ریاستوں کا دورہ کرنا نہیں بلکہ تنظیمی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کرنا اور مرکزی قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہے۔ سکریٹریوں کو ریاستوں میں واضح ذمہ داریاں بھی دی جائیں گی۔
Bike rider Shivani Chauhan: گرفتاری کافی نہیں، سخت سزا ملنی چاہیے، گڑگاؤں ہٹ اینڈ رن کے ملزم کلیان بینسلا پر بولیں رائیڈر سیا
سیا نے کہا کہ انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں پورا واقعہ بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح کار نے انہیں ٹکر ماری اور یہ واقعہ ان کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔انہوں نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیا کے مطابق، طبی و قانونی معائنے کے علاوہ بعض چوٹوں کی جانچ کے لیے ایکسرے بھی ضروری ہے، جو بدھ کو کرایا جائے گا۔
Maulana Arshad Madani on UCC: یو سی سی پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- ملک آئین سے چلے گا یا کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے سے؟
مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں کر سکتے جو شریعت کے خلاف ہو۔ مسلمان ہر چیز سے سمجھوتہ کر سکتا ہے، لیکن اپنے مذہب اور دین سے ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ یہ مسئلہ مسلمانوں کے وجود کا نہیں بلکہ ان کے آئینی اور مذہبی حقوق کا ہے۔
UPI Charge Rule: یو پی آئی کے نئے قواعد، کس سے، کب، کتنا اور کہاں وصول کیا جائے گا چارج؟
حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے۔ اس کے علاوہ گوگل پے، فون پے یا پے ٹی ایم جیسی ایپس بھی صارفین سے کسی اضافی ’پلیٹ فارم فیس‘ کی وصولی نہیں کرسکتیں۔
Jalaun Police Constable Viral Video: اتر پردیش کے جالون میں شراب کے نشے میں دھت سپاہی نے سڑک پر کیا ہائی وولٹیج ڈرامہ، ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو نے ایک بار پھر پولیس محکمہ میں نظم و ضبط اور وردی کے وقار سے متعلق سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس کی وردی ہر اہلکار کے لیے اس کے فرائض، ذمہ داری اور احترام کی علامت ہوتی ہے۔ ایسے میں عوامی مقام پر نشے کی حالت میں نظر آنے والے اس سپاہی کے رویے نے جالون پولیس محکمہ کو بھی سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا ہے۔





