’Bazm-e-Sahafat‘: ’بزم صحافت‘ کے تحت بھارت ایکسپریس اردو کا تیسرا کانکلیو، اردو زبان، صحافت، سیاست اور شعر و ادب کی نامور شخصیات ہوں گی شریک
مرکزی وزیر برائے اقلیتی وپارلیمانی امور کرن رجیجو، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور سید شاہنواز حسین سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کا کلیدی خطاب ہوگا۔
Rahul Gandhi Attacks Modi Government: ’امریکی دباؤ میں مودی حکومت، پھر جھکنے کا الزام‘، UPI چارجز کے معاملے پر راہل نے چھیڑی نئی سیاسی جنگ
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ امریکی پیمنٹ کمپنیاں طویل عرصے سے بھارت کی زیرو ایم ڈی آر پالیسی کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت نے اب اسی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے پالیسی میں تبدیلی کا راستہ کھول دیا ہے۔ راہل گاندھی نے اسے امریکی دباؤ کے سامنے حکومت کے ’سرینڈر‘ سے تعبیر کیا اور کہا کہ یو ایس ٹریڈ ڈیل کی طرح اس معاملے میں بھی حکومت دباؤ میں ہے۔
HOMI BHABHA CANCER HOSPITAL & RESEARCH CENTRE: بہن نے اسٹیم سیل عطیہ کرکے بھائی کی جان بچائی، نیو چنڈی گڑھ کے اسپتال میں پہلا کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ
کینسر جیسی سنگین بیماری سے لڑ رہے 10 سالہ بچے کے لیے اس کی 17 سالہ بڑی بہن فرشتے سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ بہن نے اپنے اسٹیم سیل عطیہ کرکے بھائی کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی کے ساتھ نیو چنڈی گڑھ کے ہومی بھابھا کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر میں پہلا کامیاب ایلوجینک بون میرو ٹرانسپلانٹ بھی مکمل ہوا۔
UPI Payment Charge: دو ہزار روپے تک UPI ادائیگی بالکل مفت، بڑے لین دین پر لگ سکتا ہے چارج، اصل کہانی فیس نہیں بلکہ UPI کے مستقبل کی ہے
کریانہ دکاندار، چائے فروش، سبزی فروش اور دیگر چھوٹے تاجر روزانہ 50، 100، 500 یا 1000 روپے کے درجنوں اور سیکڑوں ڈیجیٹل لین دین وصول کرتے ہیں۔ اگر ہر چھوٹی ادائیگی پر MDR کا بوجھ پڑتا تو اس کا براہِ راست اثر ان کے منافع پر پڑسکتا تھا۔ موجودہ نظام کا مقصد اسی لیے کم مالیت کے ڈیجیٹل لین دین کو نقد ادائیگی کے مقابلے میں زیادہ پرکشش بنائے رکھنا ہے۔
Bomb threats: دہلی کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑنے کی ملی دھمکی، جانچ کے لیے پولیس کی ٹیمیں پہنچیں
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل کی جانچ کی جارہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ای میل کس نے بھیجی۔ پولیس تکنیکی جانچ کے ذریعے ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ فی الحال صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
Jamaat-e-Islami Hind: ٹیکنالوجی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہے، انسانی رویوں اورتعلقات کو کنٹرول کرنے کے لیے نہیں-شائستہ رفعت
ماہر نفسیات اور کیریئر کونسلر ڈاکٹر انکش ورما نے ایسے دور میں انسانی اقدار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے تیزی سے متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت معلومات اور تجاویز تو فراہم کر سکتی ہے، لیکن ہمدردی، رفاقت، جذباتی تسلی اور انسانی لمس کا متبادل نہیں بن سکتی۔
Delhi-NCR, important guidelines: دہلی-این سی آر کے اسکولوں میں 2 ماہ تک کھیلوں کی سرگرمیوں پر روک، سی اے کیو ایم نے جاری کی ایڈوائزری
نومبر اور دسمبر میں دہلی کے ساتھ ساتھ پورے این سی آر میں آلودگی کا مسئلہ کافی بڑھ جاتا ہے۔ ہوا میں آلودگی کی سطح بڑھنے سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے اور کھلے میدان میں طویل وقت تک جسمانی سرگرمیاں کرنا بچوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سی اے کیو ایم نے اسکولوں کو پہلے ہی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ کچھ برسوں میں آلودگی کی صورتحال خراب ہونے پر اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں پر بھی روک لگانی پڑی ہے۔
Rajasthan Municipal Elections: ’جھوٹ کی گونج کے سامنے سچ کی فتح!‘ راجستھان بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت پر وزیر اعظم مودی خوش
راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے 4,171 وارڈ جیتے، کانگریس کو 3,597 وارڈوں پر کامیابی ملی، وزیر اعظم مودی نے اسے ڈبل انجن حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر عوام کی مہر قرار دیا
Uniform Civil Code: نتیش کے گھر مہامنتھن، یکساں سول کوڈ پر امت شاہ کے بیان کے بعد نتیش کی خاموشی، جے ڈی یو کے نام پر سسپنس برقرار
ملک بھر میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو لے کر بحث جاری ہے۔ اسی دوران جے ڈی یو کے اندر بھی بڑی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ سیاسی حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ پارٹی کا نام تبدیل کرکے ’جے ڈی یو نتیش‘ کیا جاسکتا ہے۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان 18 ستمبر کو جے ڈی یو کی ایک بڑی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔
PM Modi Shares Sanskrit Subhashitam: وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا اتھرو وید کا مہامنتر، اہلِ وطن سے کہا۔ ’دلوں میں بڑھائیں باہمی ہم آہنگی‘
’سہردیم سانمنسیم اویدوشم…‘ کے ذریعے محبت، خیرسگالی اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام، وزیر اعظم نے کہا، ایسے کام کریں جو لوگوں کے دلوں کو آپس میں جوڑیں





