Bharat Express DD Free Dish

قومی

سپریم کورٹ نیٹ یو جی 2026 پیپر لیک اور جنتر منتر طلبہ احتجاج سے متعلق مقدمات کی اگلی سماعت 18 اگست کو کرے گی۔ عدالت نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے یا انہیں بند کرنے کا اختیار متعلقہ ریاستی حکومتوں کے پاس ہے۔

تمل ناڈو کے شہر مدورئی کے ایک چھوٹے تاجر کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے ذاتی نوعیت کا جوابی خط موصول ہوا، جس نے انہیں جذباتی کر دیا۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) سے بھیجا گیا یہ خط اس وقت سامنے آیا جب مرکزی حکومت کی ایک قرض اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے دکاندار نیشنلَم مَنی نے وزیر اعظم کو شکریہ کا خط ارسال کیا تھا۔

’اردو جرنلزم 40 انڈر 40 کانکلیو اینڈ ایوارڈز‘ کا کامیاب انعقاد کیا، جہاں ملک بھر سے اردو صحافت کے سینئر مدیران، مصنفین، پالیسی سازوں اور ابھرتے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار صحافت، ڈیجیٹل تبدیلی اور نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر زور دیا۔

کرناٹک حکومت کے کابینہ توسیع سے متعلق کانگریس نے 20 وزرا کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ کئی پرانے لیڈران بھی شامل ہیں۔

 ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی منمانی پرپارلیمانی کمیٹی سخت ہے۔ وزیراعظم مودی کا ویڈیو ہٹانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کمیٹی نے میٹا کی معافی مسترد کردی اور کہا کہ اس کے لئے ذمہ دار شخص پر قانونی کارروائی ہو۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بدرہامہ گاؤں میں بادل پھٹنے سے شدید تباہی مچ گئی۔ اس قدرتی آفت کے باعث ایشمقام-پہلگام شاہراہ بند ہو گئی، جبکہ لنگنائی پل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی برآمدات (ایکسپورٹ ٹیکس) پرونڈ فال ٹیکس میں اضافہ کیا ہے، جو 3 اگست سے نافذ ہوگا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فیصلے کا تیل کمپنیوں اور مارکیٹ پرکیا اثرپڑے گا۔

حکومت کے مطابق، 2011 سے اب تک عدالتی بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجی پر 9,800 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جانے کے باوجود بھارت کا عدالتی نظام اب بھی زیر التوا مقدمات کے بڑے بوجھ سے دوچار ہے۔

کوبرا پوسٹ کی ایک تحقیق میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کملہ پسند گروپ سے وابستہ افراد نے جعلی ہیروں کی خرید و فروخت کے مبینہ لین دین کا سہارا لے کر غیر محسوب (بلیک) رقم کو بینکاری نظام میں منتقل کیا۔

جنوبی ہند اجلاس میں اتحاد، تعلیم اور قومی یکجہتی کے لیے زوردار آوازیں، تمل ناڈو میں MRM اجلاس میں منچ کی توسیع، مارگ درشک ڈاکٹر اندریش کمار، قومی رابطہ کار و تعلیم دان پروفیسر ڈاکٹر شاہد اختر، ہمالیہ پریوار کے وجے شنکر مشرا، رکن پارلیمنٹ متھلیش کمار کٹھیریا، کینسر سرجن و قومی رابطہ کار ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی، قومی رابطہ کار و جنوبی ہند انچارج الیاس احمد، اور پروگرام رابطہ کار احمد ملک ودیار شامل تھے۔