Bharat Express DD Free Dish

قومی

ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو نئے انداز میں منظم کرنے کے لیے عمان کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ تہران کے مطابق مقصد یہ ہے کہ اس اہم آبی گذرگاہ میں موجود مختلف بحری راستوں کی جگہ ایک مشترکہ دوطرفہ راہداری قائم کی جائے تاکہ جہازوں کی نقل و حرکت زیادہ محفوظ اور منظم ہو سکے۔

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس گزشتہ کئی دنوں سے قومی اہلیت و داخلہ امتحان کے پرچہ لیک معاملے اور 20 جولائی کو جنتر منتر میں مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے مسئلے پر بار بار متاثر ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ جنتر منتر مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ کے معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ ایوان میں آکر جواب دیں۔

پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے سوالات سے بچنے کے لیے حکومت نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے، جبکہ یہ مارچ عوامی مفاد کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے نکالا جا رہا ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق اروند کیجریوال کے مجوزہ مارچ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک کسی بھی مارچ کے لیے کوئی باضابطہ اجازت جاری نہیں کی گئی

بانکی پور نشست طویل عرصے تک بی جے پی اور خاص طور پر نتن نبین کے خاندان کا مضبوط سیاسی گڑھ سمجھی جاتی رہی ہے، اس لیے اس شکست کو پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت پہاڑی اور سیلاب زدہ علاقوں کا رخ نہ کریں۔ محکمۂ موسمیات نے وسطی اور شمالی کیرالہ میں مزید شدید سے نہایت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث نئے سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی لیڈروں، کارکنوں اور عوام کی جانب سے بھی این رنگاسوامی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی رہنماؤں نے ان کی عوامی خدمات اور سادہ طرزِ زندگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک تجربہ کار اور عوام دوست سیاست دان قرار دیا۔این رنگاسوامی پڈوچیری کی سیاست کے انتہائی بااثر اور مقبول لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں ملک کے نوجوانوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آج بھارت کے نوجوان تعلیم، کھیل، سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور اسٹارٹ اپس سمیت مختلف شعبوں میں اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل جس جذبے، عزم اور لگن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،

فائر اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے تو کمپنی کی سائیڈ میں واقع ایک دیوار اور اس سے منسلک لوہے کا بڑا بیم اچانک بھر بھر ا کر گر پڑا۔ ملبے کی زد میں آکر فائر سروس کے ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور راج پال سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور تیرتھ پال سنگھ، فائر مین منیش کمار، فائر مین امت کمار اور فائر مین روہت یادو شدید زخمی ہو گئے۔

آج یوسف انصاری ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں ان کی تین دہائیوں کی صحافت، سیاسی بصیرت، سماجی شعور اور قومی مسائل کا تجربہ ایک نئے کردار میں یکجا ہو رہا ہے۔ ان کی نئی سیاسی ذمہ داری اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ وہ میڈیا اور سیاست دونوں میدانوں کی باریکیوں سے واقف ہیں۔،

دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں ’دادا نہیں تو راجا صحیح‘ کا نعرہ گونجتا رہا۔ نروتم مشرا کو ٹکٹ نہ ملنے پر عوام میں ناراضی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کانگریس امیدوار کو بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔