Udhayanidhi leaves Thanjavur police station: اپوزیشن لیڈر اُدے ندھی اسٹالن سے پولیس کی تفتیش مکمل، رہائی کے بعد کارکنوں کا پُرجوش استقبال
پولیس نے ادے ندھی اسٹالن کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات، تمل ناڈو خواتین کو ہراساں کرنے کی ممانعت سے متعلق قانون کی دفعہ 4 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Grand Premiere of Kavan Kasoor: غازی پور میں بھوجپوری فلم ’کون قصور‘ کی پروقار نمائش، سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا اہم پیغام، کہا-’’صرف تفریح نہیں، معاشرے کا سافٹ پاور ہیں فلمیں‘‘
فلم ’کون قصور‘ کے شاندار پریمیئر میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فلم کے مصنف اور بھارت ایکسپریس کے گروپ منیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے سمیت فلم کی پوری ٹیم اور بڑی تعداد میں معززین موجود تھے۔
Action Against Spam Calls & Messages: اسپیم کالز اور پیغامات کے خلاف حکومت کی بڑی کارروائی، پہلی سہ ماہی میں 1.83 لاکھ ٹیلی کام وسائل کے خلاف ایکشن
وزارت کے مطابق ڈی این ڈی نظام کے مؤثر نفاذ کے باعث پہلی سہ ماہی میں 1.48 ارب پروموشنل کالز اور 7.30 ارب پروموشنل ایس ایم ایس بلاک کیے گئے، جس سے صارفین کی ترجیحات کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا گیا۔ اسی عرصے میں تقریباً 13.16 ارب پروموشنل کالز اور 248.06 ارب تجارتی ایس ایم ایس مجاز مواصلاتی ذرائع کے ذریعے بھیجے گئے۔
Assam Flood: آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 87 ہوئی، 11.45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 25 اضلاع میں راحت اور بازآبادکاری کا عمل جاری
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس وقت 224 ریلیف کیمپوں میں 73 ہزار 74 بے گھر افراد کو پناہ دی جا رہی ہے، جبکہ 1,844 ریلیف تقسیم مراکز کے ذریعے متاثرین کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر 29 ہزار 985 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
پہلگام میں سیلابی ریلوں سے ’لنگنائی پل‘ کا بڑا حصہ متاثر، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
پانی کے تیزبہاؤنے پل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور ایشمقام-پہلگام روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ حکام نے گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی ہے، جبکہ متاثرہ مقام پربحالی اور نقصانات کا جائزہ لینے والی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ سیلابی ریلوں کے باعث دریائے لدر اور قریبی ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو گئی، جس سے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور مقامی رہائشیوں و سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پرشانت کشور نے سمراٹ چودھری کی بتائی حقیقت، بہار کی قیادت پر اٹھائے سوال، بانکی پور ضمنی الیکشن کے نتائج پر کہی یہ بڑی بات
بانکی پور ضمنی انتخاب 2026 میں بی جے پی کے 30 سال پرانے گڑھ کو منہدم کرنے کے بعد، جن سوراج کے ایم ایل اے پرشانت کشور نے واضح کیا کہ ان کی سمراٹ چودھری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بلکہ وہ بہار کے مستقبل اور قیادت کی لڑائی ہے۔ انہوں نے سمراٹ چودھری کی تعلیمی قابلیت، مجرمانہ پس منظر اور بیان بازی پر سنگین سوالات اٹھائے۔
Mamata Banerjee Attacks BJP: سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر شدید حملہ، پولیس کے مبینہ غلط استعمال کا الزام، کہا-’’انہوں نے سونار بنگلہ کو جیل میں بدل دیا‘‘
ترنمول کانگریس سربراہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور سوچیں کہ کیا بنگال اپنی شناخت کھو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی نے کئی وعدے کیے تھے، لیکن اب ان پر کوئی عمل نظر نہیں آتا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پولیس کا احترام کرتی ہیں، لیکن ان کا الزام ہے کہ بعض اہلکاروں کو سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’مجھے کہا جا رہا ہے کہ یا تو دوسرے گروپ میں شامل ہو جاؤ یا پھر جیل جانے کے لیے تیار رہو۔ کیا یہی پولیس کا کام ہے؟‘‘
شیخ حسینہ کی پریس کانفرنس پر بنگلہ دیش نے اٹھایا سوال، وزارت خارجہ نے دیا جواب، کہا- ’’یہ ان کا ذاتی پروگرام، ہندوستانی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں‘‘
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی پریس کانفرنس سے متعلق خبر کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ پہلے ہی تصدیق کرچکی ہے کہ وزیراعظم طارق رحمان کوبرکس اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے، جسے غوروخوض کے لئے وزیراعظم کے دفتربھیج دیا گیا ہے۔
India Brought Back 274 Fugitives: وہ دور گزر گیا جب مجرم نظام کی خامیوں سے فرار ہو جاتے تھے، 2019 سے اب تک 36 ممالک سے 274 مفرور ملزمان بھارت واپس لائے گئے: امت شاہ
مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق 2019 سے 2026 کے درمیان واپس لائے گئے 274 مفرور ملزمان میں دہشت گرد، گینگسٹر، مالیاتی جرائم اور منشیات سے متعلق مقدمات کے ملزمان کے علاوہ قتل، عصمت دری اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ (POCSO) قانون کے تحت مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
ادے ندھی اسٹالن کے متنازع بیانات نے کب، کہاں اور کیسے مچایا سیاسی ہنگامہ؟ جانئے پوری تفصیل؟
ستمبر 2023 میں منعقدہ ’سناتن اُنمُولن کانفرنس‘ میں ادے ندھی اسٹالن نے کہا تھا کہ بعض چیزوں کی صرف مخالفت نہیں کی جا سکتی بلکہ انہیں ختم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح مچھر، ڈینگی، ملیریا اور کورونا جیسی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اسی طرح سناتن دھرم کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔





