Bharat Express DD Free Dish

قومی

 پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان مرکزی وزیرکرن رجیجو نے راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی سے تقریباً 50 ملاقات کی۔ میٹنگ میں دہلی پولیس کی کارروائی، وزیرداخلہ کے بیان، حد بندی بل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارت کی برکس صدارت کے تحت برکس وزرائے تعلیم کا 13واں اجلاس بدھ سے اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں شروع ہو رہا ہے، جو 5 سے 7 اگست تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں 200 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جن میں مختلف رکن ممالک کے وزرائے تعلیم، اعلیٰ سرکاری افسران اور تعلیمی ماہرین شامل ہیں۔

 یوپی اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے برہمنوں کواپنے ساتھ لانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے جنیشورمشرا کی جینتی پربغیرنام لئے وکاس دوبے کویاد کیا اور یوگی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ نے منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں مارک زکربرگ سے عوامی طورپر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مارک زکر برگ نے مقررہ مدت میں معافی نہیں مانگی توان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے بدھ کے روز نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان کے دفتر میں شائستگی ملاقات کی۔

جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جن مدارس پر آج الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہی مدارس کے علما نے تحریکِ آزادی میں اہم کردارادا کیا، پھانسی کے پھندے قبول کیے، جیلیں کاٹیں اور برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند اور اس کے علما کی قربانیوں کوہندوستان کی آزادی کی تاریخ کا روشن باب قرار دیا۔

ممبئی: ای-20 ایندھن (E20 Fuel) تنازع سے متعلق ڈیپ فیک ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی جعلی تصاویر پر بمبئی ہائی کورٹ نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کو عبوری راحت دیتے ہوئے عدالت نے متنازع مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

گزشتہ 20 جولائی کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی، ایودھیا رام مندر کے چندے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور دیگر معاملات کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مارچ کیا گیا۔ یہ مارچ پریرنا استھل پر مہاتما گاندھی کے مجسمے سے شروع ہو کر مکر دروازے تک نکالا گیا۔

نئی دہلی: محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 5 اگست کے لیے دہلی، اتر پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت 15 سے زائد ریاستوں میں موسلا دھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ چکرواتی گردش (سائیکلونک سرکولیشن) کے فعال ہونے کے باعث کئی ریاستوں میں جل بھراؤ، لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہواؤں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

دو روزہ اجلاس میں تین بنیادی موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ ان میں تخلیقی معیشت، ثقافتی و تخلیقی صنعتیں، کاپی رائٹ اور مصنوعی ذہانت (AI)، ثقافتی ورثے کا تحفظ اور ثقافتی املاک کی واپسی، نیز ثقافت، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی شامل ہیں۔