Bharat Express DD Free Dish

اکھلیش یادو نے برہمن سمّیلن کے اسٹیج سے یوگی حکومت کو گھیرا، وکاس دوبے کو یاد کرتے ہوئے کہا- ’’گاڑی پلٹنے سے بچ گئی حکومت‘‘

 یوپی اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے برہمنوں کواپنے ساتھ لانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے جنیشورمشرا کی جینتی پربغیرنام لئے وکاس دوبے کویاد کیا اور یوگی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو۔ (فائل فوٹو)

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اورقنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادونے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤمیں منعقدہ برہمن سمّیلن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پرشدید حملہ بولا۔ انہوں نے بغیرکسی کا نام لئے کانپورکے بدنام زمانہ گینگسٹروکاس دوبے انکاؤنٹرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “آپ کو یاد ہوگا جب گاڑی پلٹی تھی، دراصل گاڑی نہیں پلٹی تھی بلکہ حکومت پلٹنے سے بچ گئی تھی۔”

اکھلیش یادو نے کہا کہ وقت آنے پرجب “سیٹلائٹ تصاویر” سامنے آئیں گی تومعلوم ہوگا کہ گاڑی کیسے پلٹائی گئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے سماجوادی پارٹی اوراس کے کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، لیکن اب برہمن سماج کوبھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ طنزیہ اندازمیں انہوں نے کہا، “اب ‘پی’ کے پیچھے پڑگئے ہیں، گورکھپورمیں ‘ہاتا’ نہیں، ‘بھاتا’ ہے۔”

پارٹی کے پنڈت لیڈران کی خدمات کا اعتراف کیا

اس سے قبل اکھلیش یادو نے سماجوادی لیڈرجنیشورمشرا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی سماجوادی نظریات پرعمل کیا اوربغیرکسی امتیازکے تمام طبقات کو ساتھ لے کرچلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے اوران کے ساتھیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، جس کے نتیجے میں آج اتنا بڑا پروگرام منعقد ہوا۔ سابق وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ جہاں اس پروگرام کی اجازت ملنی چاہئے تھی، وہاں انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، جس کے باعث مقام تبدیل کرنا پڑا، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مشن رکنے والا نہیں ہے۔

اکھلیش یادو نے پی ڈی اے کا سمجھایا مفہوم

اکھلیش یادونے کہا کہ جنیشورمشرا نے سماجوادی تحریک کے لئے اہم خدمات انجام دیں اور”چھوٹے لوہیا” کے نام پرقائم پارک ملک کا سب سے بڑا پارک ہے۔ انہوں نے پی ڈی اے کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ “پی” سے مراد صرف “پنڈت” ہی نہیں بلکہ “پیڑت” (مظلوم) بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولوگ پی ڈی اے سے شکست کھا چکے ہیں، وہی اس کی مختلف تشریحات پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “پی ڈی اے میں ‘پی’ کا مطلب مظلوم ہے، جتنی زیادہ تکلیف دی جائے گی، پی ڈی اے اتنا ہی مضبوط ہوگا۔”

محکمہ صحت کی کارکردگی پراٹھایا بڑا سوال

حکومت پرمزید حملہ کرتے ہوئے اکھلیش یادونے کہا، “ایک نائب وزیراعلیٰ ایسے ہیں، جن کی بات ان کے اپنے گارڈ بھی نہیں سنتے۔ لوگ یہ نہیں جانتے کہ جب گارڈ ہی بات نہ مانے توپھر کس کی سنے گا۔” انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی پربھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج صحت کا محکمہ خود علاج کا محتاج ہوگیا ہے۔ سماجی نظام پرتبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، “ہم کتنی ہی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرلیں، لیکن شنکرآچاریہ نہیں بن سکتے۔” ان کے اس بیان کوحکومت اورسماجی نظام پرایک طنزیہ تبصرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read