Bharat Express DD Free Dish

قومی

بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بانکی پور ضمنی انتخاب کے بعد سرخیوں میں آنے والے جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کا سیاسی اور پیشہ ورانہ سفر انتہائی منفرد اور متاثر کن رہا ہے۔

بی جے پی کو 2 سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پور اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ بہار کے بانکی پور میں پرشانت کشور نے شاندار جیت حاصل کی ہے اور انہوں نے بی جے پی امیدوار نیرج کو 18953ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔

ادانی نو بھارت ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مطابق میٹھی ندی کی بحالی، بڑے پیمانے پر شجرکاری اور پارکس و گرین کوریڈورز کے مربوط نیٹ ورک سے مقامی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی اور دھاراوی کو ایک زیادہ سرسبز، صحت مند اور پائیدار شہری علاقے میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

بانکی پور ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد پرشانت کشور نے بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا وزیر اعلیٰ کسی مجرمانہ شبیہ رکھنے والا شخص نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی قیادت ایسے باکردار اور صاف شبیہ کے حامل فرد کے ہاتھ میں ہونی چاہیے، جس پر عوام مکمل اعتماد کر سکیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ پولیس کی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کے لیے پولیس افسران پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) یا کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت 18 اگست مقرر کر دی ہے۔

پارلیمنٹ میں ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 پیش کیا جانے والا ہے۔ اس بل کے ذریعے غیر ملکی چندے، این جی اوز کی جائیدادوں اور مذہب تبدیلی (کنورژن) سے متعلق قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ جانیے ایف سی آر اے کے 50 سالہ تاریخ، اس کے ارتقا اور ملک کے سماجی و عوامی شعبوں پر اس کے وسیع اثرات۔

دہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے خاتون پہلوانوں کوجنسی طورپرہراساں کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کو بری کر دیا ہے۔ فیصلے کے بعد برج بھوشن نے کہا کہ انہیں شروع سے ہی عدلیہ پر بھروسہ تھا اور آج انہیں انصاف ملا ہے۔ انہوں نے آج کے دن کو اپنے لئے بڑا دن قرار دیا۔

ریلائنس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیتا امبانی نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ٹیم انڈیا کی غیر معمولی کارکردگی پر پورے ملک کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تمغے کے پیچھے کھلاڑیوں کی بے مثال محنت، قربانی، ثابت قدمی اور وہ ناقابلِ تسخیر جذبہ کارفرما ہے جو بھارت کی شناخت بن چکا ہے۔

غازی پور سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو اسلحہ لائسنس کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ سے عبوری راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی گرفتاری پر عبوری روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر میں ان کی گرفتاری پر 10 اگست تک روک لگا دی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے بھی کارروائی طلب کی ہے۔