Union Home Minister Amit Shah: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےساون کے پہلے سوموار پر ملک بھر کے عوام کو دی مبارکباد
مرکزی وزیر داخلہ و امدادی امور امت شاہ نے اپنے پیغام میں عوام کی صحت، سکون اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بھگوان شیو کی رحمت سے ملک میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رہے۔ہندو مذہب میں ساون کے مہینے کو نہایت اچھاتصور کیا جاتا ہے۔
Sexual Harassment Case: جنسی ہراسانی کیس میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ عدالت سے بری، کہا- ’’یہ میرے لیے بے انتہا خوشی کا دن ہے‘‘
یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا تھا جب خواتین پہلوانوں نے جنتر منتر پر احتجاج کرتے ہوئے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ عدالت نے سابق اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کو بھی اس مقدمے میں بری قرار دیا ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: مشکل حالات میں بھی حوصلہ نہ ہاریں: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت سُبھاشیت کے ذریعے قوم کو دیا حوصلہ افزا پیغام
وزیر اعظم مودی نے اس سُبھاشیت کے ساتھ ایک مؤثر اور جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں طوفانی لہروں کے درمیان ایک شخص کی جدوجہد اور اس کے بعد طلوعِ آفتاب کے ذریعے نئی امید اور روشن مستقبل کی علامت پیش کی گئی ہے۔ویڈیو میں اس سنسکرت شلوک کا ہندی اور انگریزی ترجمہ بھی شامل کیا گیا ہے،
Bankipur Assembly bypoll: بانکی پور ضمنی انتخاب میں چوتھے راؤنڈ کی گنتی کے بعد پرشانت کشور کو برتری، بی جے پی کے نیرج کمار سنہا 1145 ووٹوں سے پیچھے
بانکی پور اسمبلی نشست بی جے پی کے سینئر رہنما نتن نبین کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے باعث یہاں ضمنی انتخاب کرایا گیا۔ یہ نشست پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقے کا حصہ ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کا مضبوط سیاسی مرکز سمجھی جاتی رہی ہے۔
BJP MP Dr. Dinesh Sharma: سناتن اور رام مندر کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے، راجیہ سبھا میں ڈاکٹر دنیش شرما کا اپوزیشن پر حملہ
ڈاکٹر دنیش شرما نے اپوزیشن پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مخالف جماعتیں اس حد تک گر چکی ہیں کہ پارلیمنٹ میں "وندے ماترم" کی توہین روکنے والے بل اور پیپر لیک کے خلاف قانون کی بھی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی نے طلبہ، ماہرین تعلیم اور بھارتی ثقافت کی توہین کی ہے۔
All India Weather Update: ملک کی 15 سے زائد ریاستوں میں مانسون کا زور، دہلی، یوپی سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ
محکمۂ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 اگست کو دہلی میں دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، جبکہ وقفے وقفے سے ہلکی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 23 سے 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔دہلی کے علاوہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور میرٹھ سمیت مغربی اتر پردیش کے ملحقہ علاقوں میں نسبتاً زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔
Sheikh Hasina Delhi Press Address: کیا بنگلہ دیش واپس لوٹیں گی شیخ حسینہ؟ دو سال بعد پہلی بار آئیں گی میڈیا کے سامنے
بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ دو سال بعد پہلی بار میڈیا سے ورچوئل خطاب کریں گی۔ 5 اگست کو دہلی میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران وہ بنگلہ دیش واپسی کے اپنے منصوبے اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر بات کریں گی۔
Monsoon Mayhem Across India: ملک بھر میں مانسون کی تباہ کاریاں، آسام میں سیلاب سے ہلاکتیں 82 ہوئیں، کیرالہ میں 8 افراد جاں بحق، محکمۂ موسمیات کی مزید شدید بارش کی وارننگ
آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ASDMA) کے مطابق یکم اگست تک سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق شیوساگر اور چرائی دیو اضلاع میں دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔
BRO Bailey Bridge: اروناچل پردیش میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے 200 فٹ طویل بیلی برج تعمیر کرکے ہوری کا رابطہ کیا بحال
منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت اور مربوط کارروائی کے ذریعے بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مختصر مدت میں اس اہم رابطہ سڑک کو بحال کر دیا۔ ہوری کے مقامی باشندوں نے اس کامیابی پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی معیشت، روزمرہ زندگی اور بنیادی سہولیات تک رسائی کے لیے اس رابطے کی بحالی انتہائی اہم تھی۔
Adani University Induction Program: ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم نے انجینئرنگ طلبہ کو جدید اور اختراعی مہارتوں کی دی تربیت
اڈانی یونیورسٹی میں بی ٹیک اور انٹیگریٹڈ پروگرام کے نئے طلبہ کے لیے ’انڈکشن پروگرام 2026‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور ماہرینِ تعلیم اور صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیات نے طلبہ کو اختراع (انوویشن)، قیادت اور مستقبل کی مہارتوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔





