Bharat Express DD Free Dish

قومی

رانچی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا، ’’میں نے جھارکھنڈ میں JPSC اور JSSC بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ سے بات کی ہے۔ سی جے پی جھارکھنڈ کے تمام طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔‘‘

محکمۂ موسمیات نے ملک کی 22 ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آسمانی بجلی گرنے اور 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اتر پردیش، بہار، دہلی اور پہاڑی ریاستوں میں آئندہ پانچ دن تک موسم خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی قومی پرچم کے خالق پنگلی وینکیا کی یومِ پیدائش پر امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا۔

سورت کے ایک آر ٹی آئی کارکن نے ابھیجیت دیپکے کے والد کی جائیداد اور سی جے پی (CJP) کی فنڈنگ کے سلسلے میں سوالات اٹھائے ہیں۔

مرکزی حکومت نے پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کی مدت 2031 تک بڑھا دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ سمیت ملک بھر کے کروڑوں کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جانیے کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ کس انداز میں ادا کیا۔

غیر فطری اموات کے لیے نئی معاوضہ اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری، قیدیوں کے درمیان جھگڑے یا جیل عملے کے مبینہ تشدد سے موت پر 7.5 لاکھ، غفلت یا خودکشی کی صورت میں 5 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

وزیراعظم مودی نے خاندانوں سے بھی اپیل کی کہ اگر گھر کا کوئی نوجوان منشیات کا شکار ہو جائے تو سماجی بدنامی کے خوف سے اس حقیقت کو نہ چھپایا جائے، بلکہ فوری طبی امداد اور مناسب رہنمائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا ’’اگر خاندان کا کوئی بچہ نشے کا عادی ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ امید ختم ہو گئی ہے۔ سماجی عزت کی خاطر اس مسئلے کو چھپانے کے بجائے ہر ممکن مدد حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ نوجوان کو بروقت علاج اور تعاون ملے۔‘‘

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس اور باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی طلائی اور چاندی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ ملک کی اس تاریخی کامیابی پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے تمام تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دہلی میں پپو یادو کی پریس کانفرنس کے دوران ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔کیا ہے پورا معاملہ آئیے جانتے ہیں یہاں۔

بہار کے سیتامڑھی میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی بہبود کے وزیر لکھندر پاسوان کی موجودگی میں ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر پر 50 ہزار روپے رشوت مانگنے کا الزام لگا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔