نئی دہلی : ساون کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی آج ساون کا پہلا سوموار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے شیو مندروں میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پوجا، جل ابھیشیک اور پوجا پاڑھ کے لیے پہنچ رہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و امدادی امور امت شاہ نے تمام اہلِ وطن کو ساون کے پہلے سوموار کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں “اوم نمہ شیوائے” کا ورد کرتے ہوئے بھگوان بھولے ناتھ سے ملک کے ہر شہری کی خوشحالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے پرارتھنا کی۔ انہوں نے کہا کہ “دیوادھیدیو مہادیو کی کرپا تمام شہریوں پر ہمیشہ بنی رہے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔”
انہوں نے اپنے پیغام میں عوام کی صحت، سکون اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بھگوان شیو کی رحمت سے ملک میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رہے۔ہندو مذہب میں ساون کے مہینے کو نہایت اچھاتصور کیا جاتا ہے۔ مذہبی عقیدے کے مطابق یہ
پورا مہینہ بھگوان شیو کی عبادت کے لیے وقف ہوتا ہے۔ اس دوران خصوصاً ہر سوموار کو عقیدت مند برتھ رکھتے ہیں، شیو مندروں میں جا کر شیو لنگ پر جل، دودھ اور بیل پترا چڑھاتے ہیں اور خصوصی پوجا پاٹھ کرتے ہیں۔
समस्त देशवासियों को पवित्र श्रावण मास के प्रथम सोमवार की हार्दिक शुभकामनाएँ।
देवाधिदेव महादेव सभी पर अपनी कृपा बनाए रखें।
ॐ नमः शिवाय pic.twitter.com/5NFa63AC0v
— Amit Shah (@AmitShah) August 3, 2026
ملک بھر کے بارہ جیوترلنگوں سمیت مختلف شیو مندروں میں صبح سے ہی “ہر ہر مہادیو” اور “بم بم بھولے” کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں کاںوڑیے مقدس ندیوں سے جل لا کر پیدل یاترا کے بعد شیو لنگ پر نذر کر رہے ہیں، جسے نہایت باعثِ ثواب مانا جاتا ہے۔مذہبی روایات کے مطابق سوموار کا دن بھگوان شیو سے منسوب ہے، اور جب یہ دن ساون کے مہینے میں آتا ہے تو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ عقیدہ ہے کہ اس روز شیو لنگ پر جل چڑھانے اور خلوصِ دل سے عبادت کرنے سے عقیدت مندوں کی جائز تمنائیں پوری ہوتی ہیں اور زندگی میں خوشحالی اور سکون حاصل ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

