Urdu Conclave 2026

BRO Bailey Bridge: اروناچل پردیش میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے 200 فٹ طویل بیلی برج تعمیر کرکے ہوری کا رابطہ کیا بحال

منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت اور مربوط کارروائی کے ذریعے بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مختصر مدت میں اس اہم رابطہ سڑک کو بحال کر دیا۔ ہوری کے مقامی باشندوں نے اس کامیابی پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی معیشت، روزمرہ زندگی اور بنیادی سہولیات تک رسائی کے لیے اس رابطے کی بحالی انتہائی اہم تھی۔

کورونگ کومے (اروناچل پردیش): بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) نے اروناچل پردیش کے کورونگ کومے ضلع کے ہوری علاقے کا زمینی رابطہ کامیابی کے ساتھ بحال کر دیا ہے۔ ادارے نے 200 فٹ طویل بیلی برج نصب کرکے اس اہم راستے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنا دیا، جو 11 جولائی کی رات اچانک آنے والے سیلاب میں پرانا پل بہہ جانے کے بعد مکمل طور پر منقطع ہوگیا تھا۔ پل کے بہہ جانے کے نتیجے میں علاقے کا رابطہ مکمل طور پر کٹ گیا تھا، جس سے مقامی آبادی، ضروری اشیائے خورد و نوش کی ترسیل اور ہنگامی خدمات شدید متاثر ہوئی تھیں۔

مشن موڈ میں جاری رہا تعمیراتی کام

رابطے کی بحالی کا کام پروجیکٹ ارونانک کے تحت مشن موڈ میں انجام دیا گیا۔ 85 آر سی سی / 756 بی آر ٹی ایف کی بی آر او ٹیموں نے نہایت دشوار حالات میں یہ ذمہ داری نبھائی۔ مسلسل موسلا دھار بارش، تیز بہاؤ والا دریا اور غیر مستحکم زمین نے پل کی بنیاد اور اپروچ روڈ کی تیاری کو انتہائی مشکل بنا دیا تھا۔

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ بھی رکاوٹ بنی

دور افتادہ مقام، محدود وسائل اور وقفے وقفے سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے بھی اس آپریشن کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ اس کے باوجود بی آر او کے اہلکار خراب موسم اور دشوار گزار علاقے میں مسلسل کام کرتے رہے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔ اس مہم کے دوران صرف بیلی برج کی فوری تعمیر اور تنصیب ہی نہیں کی گئی بلکہ مٹی کے تودے بھی ہٹائے گئے، متاثرہ سڑکوں کی مرمت کی گئی اور آمدورفت کے راستوں کو بہتر بنایا گیا تاکہ مشینری اور عملے کی نقل و حرکت آسان ہو سکے۔

مقامی آبادی نے برو کی کوششوں کو سراہا

منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت اور مربوط کارروائی کے ذریعے بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مختصر مدت میں اس اہم رابطہ سڑک کو بحال کر دیا۔ ہوری کے مقامی باشندوں نے اس کامیابی پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی معیشت، روزمرہ زندگی اور بنیادی سہولیات تک رسائی کے لیے اس رابطے کی بحالی انتہائی اہم تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read