BRO Bailey Bridge: اروناچل پردیش میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے 200 فٹ طویل بیلی برج تعمیر کرکے ہوری کا رابطہ کیا بحال
منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت اور مربوط کارروائی کے ذریعے بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے مختصر مدت میں اس اہم رابطہ سڑک کو بحال کر دیا۔ ہوری کے مقامی باشندوں نے اس کامیابی پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی معیشت، روزمرہ زندگی اور بنیادی سہولیات تک رسائی کے لیے اس رابطے کی بحالی انتہائی اہم تھی۔
Big Connectivity Push At India Borders : راجناتھ سنگھ نے لداخ میں تقریباً 5000 کروڑ روپے کی 125 اہم سرحدی منصوبوں کا کیا افتتاح، سرحدی سکیورٹی ہوگی مزید مضبوط
وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے 07 دسمبر 2025 کو لداخ سے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے 125 اسٹریٹجک اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کے نام وقف کیے جو اب تک ایک ساتھ افتتاح کیے جانے والے منصوبوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان میں 28 سڑکیں، 93 پل اور 4 متفرق منصوبے شامل ہیں، جو تقریباً 5000 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔
India is matching up its infrastructure to China’s projects: ایل او سی پر انفراسٹرکچر کی پوزیشن چین کے مقابلے میں ہماری کافی بہتری ہے:بی آر او سربراہ
ہندوستان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اپنے بنیادی ڈھانچے کو چین کے مقابلے میں کم نہیں رکھا بلکہ چین سے کہیں زیادہ بہتر طریقے سے انفراسٹرکچرڈیولپ کررہے ہیں اس لئے اس پر تشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔





