Bharat Express DD Free Dish

Sheikh Hasina Delhi Press Address: کیا بنگلہ دیش واپس لوٹیں گی شیخ حسینہ؟ دو سال بعد پہلی بار آئیں گی میڈیا کے سامنے

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ دو سال بعد پہلی بار میڈیا سے ورچوئل خطاب کریں گی۔ 5 اگست کو دہلی میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران وہ بنگلہ دیش واپسی کے اپنے منصوبے اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر بات کریں گی۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی اقتدار سے بے دخلی کے دو سال بعد سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ پہلی بار کسی عوامی پلیٹ فارم سے میڈیا سے خطاب کرنے جا رہی ہیں۔ 5 اگست 2024 کو ملک چھوڑنے کے بعد سے بھارت میں مقیم شیخ حسینہ 5 اگست 2026 کو نئی دہلی میں فارن کورسپونڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا (FCC South Asia) کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک ورچوئل پروگرام سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر وہ بنگلہ دیش میں اپنے سیاسی مستقبل اور وطن واپسی کے امکانات پر کھل کر اظہارِ خیال کر سکتی ہیں۔

بڑے لیڈر بھی ہوں گے شریک

یہ پروگرام 5 اگست 2026 کو نئی دہلی کے سر مارک ٹلی آڈیٹوریم میں شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ شیخ حسینہ خود آڈیٹوریم میں موجود نہیں ہوں گی بلکہ ورچوئل طور پر اس پروگرام سے خطاب کریں گی۔ تقریب کی صدارت ایف سی سی ساؤتھ ایشیا کے صدر ڈاکٹر وائل عواد کریں گے۔اس مباحثے میں شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوئے، سابق وزیرِ تعلیم محیب الحسن چودھری، سابق کرکٹر اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے علاوہ متعدد سینئر انسانی حقوق کے کارکن اور سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔

اقتدار کی تبدیلی کی دوسری برسی پر اہم خطاب

5 اگست 2024 کو بنگلہ دیش میں طلبہ کی شدید احتجاجی تحریک کے بعد شیخ حسینہ کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔ اس واقعے کی دوسری برسی پر ہونے والا یہ خطاب سیاسی طور پر نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔اقتدار کی تبدیلی کے بعد بنگلہ دیش کی سیاست میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ عبوری حکومت کے بعد اب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی حکومت قائم ہے اور طارق رحمان وزیرِ اعظم ہیں۔ نئی حکومت عوامی لیگ کے لیڈرؤں کے خلاف قانونی کارروائیاں کر رہی ہے، جبکہ پارٹی کی سرگرمیوں پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔

کیا شیخ حسینہ وطن واپس جائیں گی؟

بھارت آنے کے بعد سے شیخ حسینہ میڈیا اور عوامی تقریبات سے مکمل طور پر دور رہی ہیں۔ ایسے میں ان کا یہ پہلا عوامی خطاب غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اگرچہ وہ اس سے قبل کئی بار بنگلہ دیش واپس جانے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں، تاہم وہ کب اور کس طرح وطن واپس جائیں گی، اس بارے میں کسی باضابطہ اعلان کا امکان اسی پروگرام میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read