Bharat Express

Sheikh Haseena

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی حکومت کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہتی ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کے لیے بنگلہ دیش واپس آئیں۔“

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے خلاف 50 سے زیادہ فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے 40 سے زائد کا تعلق قتل اور اغوا سے ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ برطانیہ میں ان کی سیاسی پناہ کی باقاعدہ درخواست پرکارروائی کی جا رہی ہے تاہم برطانیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے بھی شیخ حسینہ کے لیے اپنے دروازے بند کردیئے ہیں اور امریکہ نے شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد شیخ حسینہ ہندوستان پہنچی ہیں۔ ابھی وہ ہنڈن ایئربیس کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہری ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ دن وہ ہندوستان میں ہی رہ سکتی ہیں۔ ان کے کچھ رشتہ دار جو ساتھ آئے تھے، وہ لندن روانہ ہوچکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں چل رہے پُرتشدد مظاہرہ کے بعد آخرکار وزیراعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینا پڑا۔ یہاں ہم سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش میں چل رہے احتجاج کی وجہ کیا ہے۔

شیخ حسینہ نے 1986 کے بعد سے آٹھویں بار گوپال گنج-3 نشست جیتی۔ انہوں نے 249,965 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف بنگلہ دیش سپریم پارٹی کے ایم نظام الدین لشکر نے صرف 469 ووٹ حاصل کیے۔76سالہ رہنما، جو 2009 سے تزویراتی طور پر واقع جنوبی ایشیائی ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران دونوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پراطمینان کا اظہارکیا۔