Bharat Express

India-Bangladesh Friendship: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی، آپسی مفاد کے موضوعات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران دونوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پراطمینان کا اظہارکیا۔

علامتی تصویر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اوردونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا اورمختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہارکیا۔ جے شنکر’انڈین اوشین کانفرنس‘ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش پہنچے۔ کانفرنس کے دوران علاقائی تعاون کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے شیخ حسینہ کو وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مبارکباد بھی پیش کی۔

 پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جے شنکرنے ٹوئٹ کیا، ’’بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کرکے مجھے فخرمحسوس ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی نیک خواہشات انہیں پہنچائیں۔ ہمارے قائدین کی رہنمائی اوروژن ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی کو مضبوط بنا رہا ہے۔‘‘ وزیراعظم حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران دونوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پراطمینان کا اظہارکیا۔

جنوبی ایشیائی علاقائی معیشت
احسان الکریم نے کہا کہ وزیرخارجہ نے کووڈ سے ابھرنے کے بعد کی دنیا اوریوکرین جنگ کے پس منظرمیں جنوب ایشیائی علاقائی معیشت کے بارے میں بھی وزیر اعم سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امید ظاہرکی کہ ہندوستان ترقی پذیرممالک اور سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کے لوگوں کے مفادات کوآگے بڑھانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ انڈیا فاؤنڈیشن نے بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کانفرنس کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد کیا ہے، جس کا موضوع یا تھیم “امن، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لئے شراکت” ہے۔

بنگلہ دیش کا خارجہ دفتر

قبل ازیں بنگلہ دیش کے دفترخارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیرمملکت برائے امورخارجہ محمد شہریارعالم نے جے شنکرکی آمد پران کا خیرمقدم کیا۔ وزیرخارجہ جے شنکرنے بنگلہ دیش کی راجدھانی پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کیا، ’’ڈھاکہ پہنچ گیا۔ پرتپاک استقبال پربنگلہ دیش کے وزیرمملکت برائے خارجہ امورمحمد شہریارعالم کا شکریہ۔ بحرہند کانفرنس میں دنیا بھر کے ساتھیوں اور دوستوں سے ملاقات کا منتظرہوں۔“

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ 12 مئی سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گی جبکہ جے شنکرافتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب پیش کریں گے۔

Also Read