Bharat Express

India-Bangladesh

بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی اورملک کے چیف ایڈوائزرمحمد یونس کے درمیان یو این جی اے سے باہر کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ امورخارجہ کے مشیرتوحید حسین نے کہا کہ ان کی اوروزیرخارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوگی اوراس میں کئی مسائل پربات چیت ہوگی۔

ہندوستان نے منگل کو 20 براڈ گیج لوکوموٹیوز بنگلہ دیش کے حوالے کردیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے یہاں ان کے دورے کے دوران کیے گئے وعدے کواس طرح سے  پورا کردیا گیا ہے۔ ان انجنوں کا استعمال مسافر اور مال بردار ٹرینوں دونوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمشنر پرنائے ورما نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، غذائت سے متعلق خوراک کو مقبول بنانے، پائدار زراعت کو فروغ دینے اور کسانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے میں باجرے کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔

شیخ حسینہ نے کانفرنس کے دوران کہا، "ہم خطے میں امن کے لئے اپنا کردارادا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں اوردیگرتمام ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔"

وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے کہا، "ہندوستان بحرہند کے تمام ممالک کی بھلائی اورترقی کے لئے پرعزم ہے۔"

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران دونوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پراطمینان کا اظہارکیا۔