Bharat Express DD Free Dish

India-Bangladesh Friendship

بنگلہ دیش کی سیاست میں اہم تبدیلی کے بعد، وزیراعظم نریندر مودی 17 فروری کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے نئے صدر طارق رحمان کے حلف برداری کے موقع پر وہاں نہیں جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم کی غیر حاضری میں بھارت کی نمائندگی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کریں گے، جو 17 فروری کو ڈھاکہ پہنچیں گے۔

بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرمودی اورملک کے چیف ایڈوائزرمحمد یونس کے درمیان یو این جی اے سے باہر کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔ امورخارجہ کے مشیرتوحید حسین نے کہا کہ ان کی اوروزیرخارجہ ایس جے شنکر کے درمیان ملاقات ہوگی اوراس میں کئی مسائل پربات چیت ہوگی۔

شیخ حسینہ نے کانفرنس کے دوران کہا، "ہم خطے میں امن کے لئے اپنا کردارادا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں اوردیگرتمام ممالک سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔"

وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے کہا، "ہندوستان بحرہند کے تمام ممالک کی بھلائی اورترقی کے لئے پرعزم ہے۔"

بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اوربات چیت کے دوران دونوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح پراطمینان کا اظہارکیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان بنگلہ دیش کو 1100 میگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ میتری سپر تھرمل پاور پراجیکٹ کا پہلا یونٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح گزشتہ سال وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورہ ہندوستان کے دوران کیا گیا تھا۔